Maktaba Wahhabi

882 - 2029
(498) حیوانوں اور پرندوں کو حنوط کرنا جائز نہیں السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ حیوانوں اور پرندوں کو حنوط  کرنے کے بارے میں  کیا حکم ہے ؟ کیا  یہ بھی بتوں کے قبیل میں سے شمار کیا جائے گا؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! یہ سوال ہم سے  بحوث علمیہ وافتاء  کی کمیٹی میں پوچھا گیا تھا اور اس مسئلہ کےبارے میں بالاتفاق ہماری رائے یہ تھی کہ  یہ جائز نہیں اور اس  کے حسب  ذیل بلکہ اس سے  بھی زیادہ اسباب ہیں: (1)  یہ ایک فضول  کام اور  مال کو ضائع  کرنا ہے۔ یہ کام تصویروں کے لٹکانے  کابھی سبب بنے گا اور لوگ کہیں گے  کہ یہ تصویریں بھی حنوط شدہ چیزوں کے مشابہ  ہیں ان سے  التباس  بھی پیدا ہوگا اور کہا جائے گا کہ یہ تصویر نہیں بلکہ یہ حنوط  شدہ ہے اوراس طرح تصویروں اور بتوں کا عام رواج ہوجائے گا اس لیے ہماری  رائے میں چیزوں کو حنوط  کرکے محفوظ  کرنا جائز  نہیں ہے ۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ اسلامیہ ج4ص383
Flag Counter