Maktaba Wahhabi

161 - 260
آپ تو بوڑھے ہوگئے ہیں۔‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ مجھے سورہ ہود، سورہ واقعہ ، سورہ مرسلات ، سورہ نباء اور سورہ تکویر نے بوڑھا کردیا ہے۔‘‘ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ ٭٭٭ (5) فَضْلُ سُوْرَۃِ بَنِیْ اِسْرَائِیْلَ سورہ بنی اسرائیل کی فضیلت مسئلہ 152: رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رات سونے سے قبل سورہ بنی اسرائیل اور سورہ الزمر کی تلاوت فرمایا کرتے تھے۔ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا قَالَتْ : کَانَ النَّبِیُّا لاَ یَنَامُ عَلٰی فِرَاشِہٖ حَتّٰی یَقْرَأَ بَنِیْ اِسْرَائِیْلَ وَ الزُّمَرَ۔ رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ[1] (حسن) حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت تک نہیں سوتے تھے جب تک سورہ بنی اسرائیل اور سورہ الزمر تلاوت نہیں فرما لیا کرتے تھے۔ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ ٭٭٭ (6) فَضْلُ سُوْرَۃِ الْکَہْفِ سورہ کہف کی فضیلت مسئلہ 153: سورہ کہف کی پہلی دس آیات حفظ کرنے والا شخص فتنہ دجال سے محفوظ رہے گا۔ عَنْ اَبِی الدَّرْدَائِ رضی اللّٰه عنہ اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ ((مَنْ حَفِظَ عَشْرَآیَاتٍ مِنْ اَوَّلِ سُوْرَۃِ الْکَہْفِ ، عُصِمَ مِنْ فِتْنَۃِ الدَّجَّالِ )) رَوَاہُ مُسْلِمٌ [2] حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جس نے سورہ کہف کی پہلی دس آیات یاد کرلیں وہ فتنہ دجال سے بچا لیا گیا۔ ‘‘ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ وضاحت : یادرہے اصحاب کہف نے اپنے زمانہ کے ظالم اور جابر بادشاہ کے مظالم سے تنگ آکر ایک غار میں پناہ لی تھی۔ سورہ کہف کی
Flag Counter