Maktaba Wahhabi

879 - 2029
(495) فوٹو گرافی تصویر کاحکم السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ کیا فوٹو گرافی کی تصویر  بھی ہاتھ  سے بنائی گئی تصویر  کے حکم  میں داخل  ہے یا نہیں؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! صحیح قول جو ادلہ  شرعیہ سے ثابت  ہے اور جسے  جمہور  علماء نے اختیار  کیا ہے وہ یہ جان  دار چیزوں کو تصویر کی حرمت  کے دلائل  فوٹو گرافی تصویر  کے لیے بھی ہیں اور ہاتھ  سے بنائی ہوئی تصویر  کے لیے بھی ۔اس تصویر  کے لیے بھی  جو مجسم  ہو اور اس  کے لیے بھی جو غیر مسلم  ہو کیونکہ دلائل  کے عموم  سے یہی ثابت ہوتا ہے ۔بحوث  علمیہ وافتاء  کی فتویٰ کمیٹی  نے اس  موضوع  سے متعلق  پہلے بھی ایک فتویٰ جاری کیا ہے' ،مزید فائدہ کے لیے  ہم اس  کی ایک  فوتو کاپی بھی آپ کی  خدمت  میں ارسال ہیں۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ اسلامیہ ج4ص382
Flag Counter