Maktaba Wahhabi

1653 - 2029
ان شہروں میں بیع سلم رس میں اکثر لوگ مبتلا رہیں السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ ما قو لکم رحمکم اللہ اس صورت میں کہ ان شہروں میں بیع سلم رس میں اکثر لوگ  مبتلا رہیں۔اورعند العقد کسی جگہ موجود نہیں ہوتا۔حضرت امام ابو حنیفہ ؒ کے نزدیک بیع سلم میں موجود ہونا مسلم فیہ کا وقت عقد سے استحاق تک شرط ہے۔بخلاف امام شافعی ؒ کے کہ ان کے نزدیک مسلم فیہ کا موجود ہونا عند العقد شرط نہیں وقت استحقاق کے ہونا اس کا شرط ہے۔سو رس مذکورہ وقت استحقاق  کے بکثرت موجود ہوتا ہے۔اس صورت میں حنفی  المذہب کو براے رفع حرج اور ضرورت صحت بیع سلم کے قول امام شافعی پر عمل کرنا ازروئے اصول  حنفیہ کے جائز ہے یا نہیں؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! ملخص۔معاملہ بیع سلم رس میں اوپر مذہب امام شافعی کے بلا تردد کریں۔کیونکہ التزام ایک مذہب معین کا فرض و واجب نہیں۔چنانچہ مسلم الثبوت و تحریر ابن الہمام و شرح  بحر العلوم عبد العلی و مولانا نظام الدین و امیر الحاج۔وعقد الضریر و  شر نبلای۔وطحاوی۔و ردالمختار وغیرہ میں مذکور ہے۔کما لا یخفی علی العالم الماہر بالا صول والفراغ واللہ اعلم حررہ سید محمد نذیر حسین عفی عنہ (فتاوی نذیریہ جلد 2 صفحہ 16)      (فتاوی ثنائیہ جلد 2 صفحہ 140)   فتاویٰ علمائے حدیث جلد 14 ص 80 محدث فتویٰ
Flag Counter