Maktaba Wahhabi

710 - 2029
عورت اپنے خاوند کے لیے فیشن کر سکتی ہے؟ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ کیا عورت اپنے خاوند کے لیے فیشن کر سکتی ہے یا نہیں پردے کے اندر نیز ایسے تمام لباس جن سے نہ عریانیت ظاہر ہوتی ہو اور نہ فیشن ۔پہن سکتی ہے یا نہیں مثلاً لہنگا یا گھاگھرہ وغیرہ ۔               محمد امین گرجاکھ  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! عورت اپنے خاوند کے لیے خوشبو زینت وغیرہ لگا سکتی ہے بشرطیکہ اس میں کوئی حرام چیز شامل نہ ہو پھر ایسی حالت میں وہ خاوند کے علاوہ دوسروں سے الگ تھلگ رہے ۔عورت کے لباس میں شریعت نے جو جو شرائط عائد کی ہیں وہ تمام شرائط کسی لباس میں موجود ہوں تو عورت اس کو زیب تن کر سکتی ہے ۔              ۵/۶/۱۴۱۹ہـ قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل جلد 01 ص 512
Flag Counter