Maktaba Wahhabi

1705 - 2029
آج جبکہ عام طور پر مسلمانوں کی معاشی حالت بہت ہی مایوس کن ہے...الخ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ آج جبکہ عام طور پر مسلمانوں کی معاشی حالت بہت ہی مایوس کن ہے۔غریب کسانوں کے پاالساڑ اور کاتک کے مہینوں میں بونے کیلئے بیج نہیں رہتا ہے۔مالدار مسلمان ان غریبوں کے حالت زار پر توجہ نہیں کرتے مجبورا ًمسلمانوں کو ہندؤں کا دروازہ  کھٹکھٹانا پڑ تاہے۔ہندو اس شرط پر بیج دیتے ہیں کہ فصل تیار ہونے پر ایک سیر کا سوا سیر لیں گے۔کسان چار ناچار ہندؤں کے ہاں سے سوائی پر بیج لاتا ہے۔ایسے نازک موقع پر اگر مسلمان ہندوں سے سوائی پر بیج نہ لیں تو کھیت پرتی پر جائے۔یعنی خالی رہ جائے۔نیزخود فاقہ کریں اور لگان کی عدم ادائیگی میں کھیت سے بے دخل ہوجائیں۔ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!  یہ سود ہے سود کا لینا حرام ہے۔ وَأَحَلَّ ٱللَّہُ ٱلْبَیْعَ وَحَرَّمَ ٱلرِّبَو‌ٰا۟ حدیث میں ہے۔حدیث لعن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آکل الربوا وموکلہ( الحدیث مسلم )الذہب بالذہب والفضة بالفضة یدا بید الخ اضراری حالت میں جس وقت خنزیر کھانا  جائز ہوتا ہے۔جائز ہے جیسا کہ سوال سے پتہ چلتا ہے۔واللہ اعلم بالصواب (اہل حدیث دہلی 15 جنوری 1952ء) (فتاوی ثنائیہ جلد2 ص452) فتاویٰ علمائے حدیث جلد 14 ص 107 محدث فتویٰ
Flag Counter