Maktaba Wahhabi

1092 - 2029
چوری کرنے کے بعد قسم کھانا اور پھر چوری کرنا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ کسی نے ناجائز کام کیا  یعنی چوری کی پھر خدا کی قسم کھالی کہ دوبارہ نہیں کروں گا۔ مگر پھر چوری کی اس کی سزا کیا ہے۔  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! چوری کی سزا تو ہمارے بس میں نہیں۔ (شرعا ً بارہ آنے سے زیادہ چوری کرنے والے کا ہاتھ کاٹنا چاہیے۔ )مگر یہ کام اسلامی سٹیٹ کا ہے۔  جو کہ مفقود ہے۔ قسم کا کفارہ دس مسکینوں کو کھانا کھلانا ہے۔ اگر اتنا غریب ہے کہ دس مسکینوں کو کھانا نہیں کھلاسکتا تو  تین روزے رکھ لے۔ واللہ اعلم۔ (28 اگست 1931ء)   فتاویٰ  ثنائیہ جلد 2 ص 118
Flag Counter