(281) مردے کا خواب میں کوئی چیز مانگنا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ اگر مردہ خوا ب میں کو ئی چیز ما نگے تو لو گ اس چیز کو استعمال کرنا اچھا نہیں سمجھتے کسی اور کو دے دیتے ہیں کیا ایسا کر نا محض وہم ہے یا وہ چیز خیرا ت کر دینی چا ہیے ؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! یہ محض تو ہم پر ستی ہے میت کی طرف سے صدقہ کر نا ہر حا لت میں مسنو ن ہے چا ہے اس شے کا صدقہ کیا جا ئے یا کسی اور کا ۔امام المعرین ابن سیر ین رحمۃ اللہ علیہ فر ما تے ہیں ۔ بحا لت خوا ب مردوں سے کو ئی شے لینی محبوب ہے لیکن دینی غیر محبوب صا حب الا شارا ت " فر ما تے ہیں بشر طیکہ اخذ کی صورت میں زہریلی شے نہ ہوا ور اعطا ء کی جملہ د جو ہا ت غیر محمود ہیں الا یہ کہ مکروہ گزشتہ جنس سے ہو اس سے مقصود زوال ہم و غم ہے ۔ "(برھوامش تعطیر الانام ص:278) ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ ج1ص577 |
Book Name | اجتماعی نظام |
Writer | متفرق |
Publisher | متفرق |
Publish Year | متفرق |
Translator | متفرق |
Volume | متفرق |
Introduction | فتاوے متففرق جگہوں سے ، مختلف علما کے، مختلف کتابوں سے نقل کئے گئیے ہیں۔ البتہ جمع و ترتیب محدث ٹیم نے ، تصحیح و تنقیح المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر نے کی ہے |