(221) قرآن و حدیث کی روشنی میں تصویر کا حکم السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ قرآن و حدیث کی رو شنی میں تصویر کھینچنا اور کھنچوا نا کیسا ہے ؟ تو مفتیا ن عظا م علما ئے کرا م اور علامہ حضرات تصویریں کس بنا پر کھنچواتے ہیں ؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! تصویر کشی مطلقاً حرا م ہے صحیح حدیث میں ہے ان مصوروں کو قیامت کے دن عذا ب دیا جا ئے گا اور انہیں کہا جا ئے گا کہ جو کچھ تم نے بنا یا تھا اب اس میں جا ن بھی ڈا لو ۔( انظر الرقم المسلسل (٢٨٨)شرح کی خلا ف ورزی کرنے والے کو بلا امتیا ز روز اجزا ء اپنا حسا ب عدا لت با ر ی تعا لیٰ میں کو د دینا ہو گا مر تکب سوء کو دیکھ کر برا ئی پر دلیر ہو نا خسا ر ے کا سودا ہے قرآن مجید نے یہو د کے بگڑے ہو ئے معا شر ہ کی تصویر کشی یوں کی ہے ﴿مَثَلُ الَّذینَ حُمِّلُوا التَّوریٰةَ ثُمَّ لَم یَحمِلوہا کَمَثَلِ الحِمارِ یَحمِلُ أَسفارًا ۚ بِئسَ مَثَلُ القَومِ الَّذینَ کَذَّبوا بِـٔایـٰتِ اللَّـہِ ۚ وَاللَّـہُ لا یَہدِی القَومَ الظّـٰلِمینَ ﴿٥﴾... سورة الجمعة "جن لو گو ں کے سر پر تو لدوائی گئی پھر انہوں نے اس کے با ر تعمیل کو نہ اٹھا یا ان کی مثا ل گدھے کی سی ہے جس پر بڑی کتب لدی ہوں ۔ جو لو گ اللہ کی کتا بو ں کی تکذیب کر تے ہیں ان کی مثا ل بُری ہے اور اللہ ظالم لو گو ں کو ہدا یت نہیں دیتا ۔ '' آج ہما را ما حو ل بھی کچھ اس سے مختلف نہیں اس حما م میں سب ننگے نظر آتے ہیں الا من رحم ربی اللہ رب العزت جملہ مسلما نو ں کو فہم بصیرت سے نوا زے ۔آمین! ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ ج1ص534 |
Book Name | اجتماعی نظام |
Writer | متفرق |
Publisher | متفرق |
Publish Year | متفرق |
Translator | متفرق |
Volume | متفرق |
Introduction | فتاوے متففرق جگہوں سے ، مختلف علما کے، مختلف کتابوں سے نقل کئے گئیے ہیں۔ البتہ جمع و ترتیب محدث ٹیم نے ، تصحیح و تنقیح المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر نے کی ہے |