Maktaba Wahhabi

1678 - 2029
مہوا کی خرید فروخت جائز یا ناجائز؟ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ مہوا جس کا اوپر ذکر ہوا ہے۔اس کی خریداری شراب کے ٹھیکہ داروں کی طرف سے ہوتا ہے۔یہ مہوا شراب میں بھی استعمال ہوتا ہے۔اور غذا میں بھی شراب کے ٹھیکیدار سے فروخت کرنا جائز ہے کہ نہیں؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! جس حالت میں کوئی چیز بیچی جاتی ہے۔اس حالت میں وہ نشہ آور نہیں ہے۔تو اس کا بیچنا جائز ہے۔فقہا نے صاف لکھا ہے۔کہ شراب ساز کے پاس انگور بیچنا جائز ہے۔ (فتاوی ثنائیہ جلد 2 صفحہ 437)   فتاویٰ علمائے حدیث جلد 14 ص 95 محدث فتویٰ
Flag Counter