Maktaba Wahhabi

1954 - 2029
(372) جی پی فنڈ پر حکومت کا سود لگانا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ حکومت ہماری تنخواہ سے جبراًجی پی فنڈ کی کٹوتی  کر تی  ہے اس پر سالا نہ سود لگاتی  ہے کیا مذکو رہ فنڈ  مع سود لے سکتے ہیں یانہیں نیز لینے کی صورت میں سود والی رقم کن جگہوں  پر لگائی  جا سکتی ہے ؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! کل رقم حاصل  کر لیں البتہ جی پی فنڈ سے حاصل ہو نے والے سود کا مصرف  یہ ہے کہ رقم کسی ایسے شخص کو دے جائے جس نے سودی رقم دینی ہے جس پر حرا م کی چٹی ہے تاکہ اسے اس سے خلاصی مل جا ئے لیکن مبا ح کا مو ں پر خرچ کرنا حرا م ہے مسئلہ ہذا پر جملہ تفصیلات "الاعتصام "میں شائع شدہ ہیں ۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ ج1ص641 محدث فتویٰ
Flag Counter