Maktaba Wahhabi

751 - 2029
انگریزی لباس مع انگریزی ٹوپی کے پہنناجائز ہے یا نہیں؟ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ انگریزی لباس مع انگریزی ٹوپی کے پہنناجائز ہے یا نہیں؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! انگریزی طرح لباس یا ٹوپی بذاتہ کوئی منع نہیں ہاں پہننے والا دیکھنے میں انگریز منکراسلام، معلوم ہو تو منع ہے کیونکہ حدیث شریف میں ہے من تشبہ بقوم فہم منہم یعنی جوکوئی کسی قوم سے مشابہ ہوجائے پس وہ انہی میں ہوگا ہاں اگر باوجود اس لباس کے کسی قسم کی اسلامی تمیز رکھے تو اس وعید سے بچ جائےگا،     (اہل حدیث امرتسر۱۷ /محرم ۱۳۴۷ ھ   فتاوی علمائے حدیث جلد 10 ص 107
Flag Counter