Maktaba Wahhabi

1764 - 2029
اس گروہ کا سود کو حلال جاننا کیسا ہے؟ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ اس گروہ کا سود کو حلال جاننا کیسا ہے اور اس کے کچے دلائل شرعیت کے حکم کے سامنے کیا کچھ حیثیت رکھتے ہیں۔؟ دوسری قسم۔کچھ لوگ کہتے ہیں کہ اصل کے ساتھ سود کے پیسے ضروری لے لینے چاہیں تاکہ اس سود کے پیسوں کوبغیر ثواب کی نیت کے کسی کار خیر میں لگایا جاسکے مثلا  کسی غریب قرضدار یا بیمار وتنگدست کی مدد کردینا یا رفاہ عامہ کے کام جیسے گلی بنوانا اور سڑک مرمت کرنا یا کسی مسجد کے استنجا خانہ و نالیاں وٖغیرہ بنا دینا وغیرہ وغیرہ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! ان لوگوں کے دلائل ٹھیک نہیں ہیں کیونکہ قرآن نے سود کو علی الاطلاق حرام قراردیاہے۔کسی کے مال کو  ناحق لے کر رفاہ عامہ کا کام کرے کی شعیت نے اجازتگ نہیں دی ان کا یہ کہنا بھی غلط ہے کہ سود ٖغرباء سے لینا حرام ہے ا۔اغنیاء سے جائز ہے کیونکہ یہ فرق شریعت نے قائم نہیں کیا۔ اس سے تو سود کو حلال کرنے کا چور دروازہ کھلتا ہے جس کو شریعت بند کرتی ہے شرعیت کا منشاء یہ ہے کہ ضرورت مند کو بغیر سود کے رقم ملے اور اپنی ضرورت پوری کرنے کے بعد واپس کردے۔قرآن سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ جن کے پاس فالتو مال ہے اس سے دوسروں کو فائدہ پہنچا کر اللہ سے اجرپانا چاہیے۔اس کے مقابلے میں سرمایہ دارانہ نظام اور سوشلسٹ نظام دونوں اپنی جگہ خود غرض ہیں لوگوں کو چند پیسے کا لالچ دے کر روپے جمع کرکے اپنا الو سیدھا کرتے ہیں اور آپس میں مفت تعاون کا سلسلہ بند کر دیتے ہیں۔ فتاویٰ علمائے حدیث جلد 14 ص 178 محدث فتویٰ
Flag Counter