Maktaba Wahhabi

730 - 2029
وہ کون سی کتاب حدیث کی ہے جس میں..الخ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ وہ کون سی کتاب حدیث کی ہے جس میں آپ  صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ مجھے میرے اللہ نے حکم دیا ہے کہ میں داڑھی بڑھاؤں اور مونچھیں کٹواؤں ؟        محمد سلیم بٹ  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! یہ لفظ قرطبی ۳ : ۱۲۴ پر موجود ہیں ویسے رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم اللہ تعالیٰ کا ہی حکم ہے ۔ {مَنْ یُّطِعِ الرَّسُوْلَ فَقَدْ اَطَاعَ اﷲَ}1 [جس نے رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم کی فرماں برداری کی اس نے اللہ تعالیٰ کی فرماں برداری کی] 1 پارہ ۵ رکوع۸   قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل جلد 01 ص 522
Flag Counter