Maktaba Wahhabi

311 - 2029
(308) ڈراونے خواب السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ میں اٹھارہ سال کی ایک لڑکی ہوں اورالحمد للہ میری زندگی پاک ہے اورمیں دینی احکام کی پابندی کرتی ہوں لیکن میں خواب بہت دیکھتی ہوں اورمیرے اکثر خواب ڈراونے ہوتے ہیں اورچند دنوں کے بعد ہی ان کی تعبیر بھی روزروشن کی طرح سامنے آجاتی ہے کہ میرے خاندان پر آلام ومصائب نازل ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔میں خواب دیکھنے کے بعد گھر والوں کو بتابھی دیتی ہوں تاکہ وہ اللہ تعالی سے پناہ چاہیں،امید ہے کہ آپ میری رہنمائی فرمائیں گے،جس سے ہمیں ان مصائب سے نجات حاصل ہوجائے؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! حکم شریعت یہ ہے کہ جو شخص ڈراونا خواب دیکھے ،وہ بیدا رہونے کے بعد تین باراپنے بائیں طرف تھوک دے،شیطان سے اللہ تعالی کی پناہ چاہے جو اس نے برا خواب دیکھا ہے ،اس کے شر سے بھی اللہ تعالی کی پناہ چاہے اورپہلوبدل لے تویہ براخواب اسے کوئی نقصان نہیں پہنچائے گااورکسی کو اس خواب کے بارے میں بتائے بھی نہیں کیونکہ نبی کریمﷺنے براخواب دیکھنے والے کو یہی باتیں سکھائی ہیں جو ہم نے ذکر کی ہیں اوراگراچھا خواب دیکھے تواللہ تعالی کی حمد وثنابیان کرے اوران لوگوں کو بتادے جن سے اسے محبت ہو،چنانچہ رسول اللہ ﷺکی صحیح حدیث سے اسی طرح ثابت ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب مقالات و فتاویٰ ص423
Flag Counter