Maktaba Wahhabi

798 - 2029
(338) خنزیر کی کھال سے بنے ہوئے کوٹ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ پچھلے دنوں  کھال سے بنے ہوئے کوٹ استعمال کرنے کے موضوع پر ہماری  بہت گرما گرم گفتگو ہوئی 'کچھ بھائیوں کا خیال تھا کہ یہ کوٹ عموماً خنزیر کی کھال سے بنائے جاتے ہیں'لہذا یہ جائز نہیں ۔ سوال یہ ہے کہ  اگر یہ واقعی  خنزیر کی کھال کے بنے ہوں تو پھر ان کے استعمال کے بارے میں آپکی کی کیا رائے ہے'کیا انہیں استعمال کرنا شرعاً جائز ہے؟ بعض دینی کتابوں مثلاً قرضاوی کی "الحلال والحرام" اور عبدالرحمن  الجزیری  کی "کتاب الفقہ علی المذہب  الاربعہ" میں  اس مسئلہ کی طرف اشارہ  تو کیا گیا ہے مگر اس کو واضح طورپر بیان نہیں کیا گیا؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! حدیث سے ثابت ہے کہ  نبی ﷺ نے فرمایا: ((اذا بلغ الاہاب  فقد طہر)) (صحیح مسلم ‘الحیض ‘باب طہارة جلود المیتة بالدباغ ‘ ح:٣٦٦) " " جب کھال کو رنگ دیا جائے توو وہ پاک ہوجاتی ہے۔" نیز آپ نے فرمایا : ((دباغ جلود المیتة طہورہا )) (ابن حیان  (الوارد) باب فی جلود المیتة تدیغ‘  ح : ١٢٣ وسنن النسائی :٧/١٧٤‘ ح:٤٢٤٩) "مردہ جانوروں کی کھالوں کو رنگنا انہیں  پاک کرنا ہے۔" اس مسئلہ میں علماء میں اختلاف ہے  کہ کیا اس حدیث کے عموم  میں تمام کھالیں شامل ہیں یا اس میں بطور  خاص صرف ان مردہ جانوروں  کی کھالوں کا حکم  بہان کیا گیا ہے جو ذبح کرنے پاک ہوجاتے ہیں۔ اس میں تو کوئی شک  ہی نہیں کہ ذبح کرنے سے  پاک ہوجانے والے  جانوروں مثلاً اونٹ 'گائے اور بکری میں سے مردہ جانوروں کی کھالوں  کو جب رنگ  لیا جائے تو وہ علماء کے صحیح قول کے مطابق پاک ہوجاتی ہیں اور ہر چیز میں ان کا استعمال  کرنا جائز ہے۔ باقی رہے خنزیر  اور کتے وغیرہ وہ جانور  جو ذبح کرنے سے بھی پاک  نہیں ہوتے'ان کے بارے میں اہل علم میں یہ اختلاف  ہے کہ کیا ان کی کھالیں رنگنے  سے پاک  ہوجاتی ہیں یا نہیں 'زیادہ احتیاط  اسی میں ہے کہ ان کے استعمال کو ترک کردیا جائے تاکہ نبی  ﷺ کے حسب ذیل ارشادات پر عمل ہوسکے: ((فمن التقیٰ الشبہات  استباء لدینہ وعرضہ )) (صحیح مسلم  ‘المساقاة‘ باب اخذ الحلال وترک الشبہات ‘ ح : ١٥٩٩) "جو شخص شبہات سے بچ گیا اس نے اپنے دین وعزت کو بچالیا۔"اور ((دع مایریبک الیٰ مالا یریبک) (جامع الترمذی‘ صفة القیامة ‘باب حدیث اعقلہا وتوکل ___الخ‘ ح :٢٥١٨ وسنن انسائی  ح: ٥١١٤) ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ اسلامیہ ج4ص266
Flag Counter