Maktaba Wahhabi

393 - 2029
سالی کے ساتھ زنا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ! اگر کوئی لڑکا کسی لڑکی کے سات سب کچھ کرے لیکن دخول نہ کرےتو،کیا وہ لڑکا اس لڑکی کی بہن سے شادی کر سکتا ہے۔اگر دخول بھی کرے تو کیا حکم ہو گا۔ 2- اگر یہ سب کچھ شادی کے بعد سالی سے کرے تو کیا نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟  وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!! کسی بھی مرد کا کسی غیر محرم لڑکی کے ساتھ علیحدگی اختیار کرنا اور اس کےساتھ بوس وکنار کرنا اور زنا کرنا یہ سب امور شرعی اعتبار سے حرام ہیں اور ایسا کرنے والا شرعی سزا کا مستحق ہے لیکن اس عمل سے لڑکی کی بہن سےنکاح کی حرمت واقع نہیں ہوتی اس سے شرعی نکاح ہو سکتا ہےاسی طرح سالی کے ساتھ زنا سے بیوی کو طلاق واقع نہیں ہوتی ہے۔کیونکہ کسی بھی حرام فعل کے ارتکاب سے کوئی حلال فعل حرام نہیں ہوتا ہے۔ نبی کریم نے فرمایا: «لا یحرم الحرام الحلال»سنن ابن ماجہ » کتاب النکاح » باب لا یحرم الحرام الحلال(2015) حرام کام کسی حلال کو حرام نہیں کرتا ہذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتویٰ کمیٹی
Flag Counter