Maktaba Wahhabi

1140 - 2029
جائیداد ہبہ کرنے پر السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ ایک شخص نے اپنی کچھ جائدادایک شخص کے نام چند شروط کر دی کہ فروخت وغیرہ نہ کرنا کہ میرا نام زندہ رہے وغیرہ اس کی آمدنی سے صرف متمع ہوتا رہے،  (اور دوسری جائداد اپنے ہی نام پر چھوڑ کر مرگیا ) اب وہ شخص مر گیا بعد کع ہوہو ب لہ نے اس مہبہ شدہ جائداد کو فروخت وغیرہ کرنا شروع کر دیا ہے کیا ایسا کرنے سے وہ منع کیا جاسکتا ہے؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! سوال ہذامیں فروخت نہ کرنے کی جو شرط ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ہبہ نہیں بلکہ وقف ہے اس لئے بیع کرنا جائز نہیں بیع سے روک دینا چاہیے، واللہ اعلم. (۹اگست ۱۹۳۵ء؁) فتاویٰ ثنائیہ جلد 2 ص 424
Flag Counter