Maktaba Wahhabi

933 - 2029
خاوند کے عضو تناسل یا بیوی کی شرمگاہ کو منہ میں ڈالنا السلام علیکم ورحمةاللہ وبرکاتہ! میرا سوال یہ ہے کہ کیا بیوی اپنے خاوند کا عضوتناسل منہ میں لے سکتی ہے یا کہ نہیں؟اور اسی طرح میاں اپنی بیوی کا فرج چاٹ سکتاہے یاکہ نہیں؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! اس عمل کو اورل سیکس کہا جاتا ہے اور یہ ایک ناپسندیدہ اور مکروہ عمل ہے ،جو مغربی تہذیب کا دیا ہوا ایک غیر اخلاقی تحفہ ہے۔وہی زبان جس سے ہم قرآن کی تلاوت کرتے ہیں اور پھر اسی زبان میں عضو تناسل ڈال لیں ،یہ کوئی مناسب طرز عمل نہیں ہے۔مزید تفصیل کے لئے فتوی نمبر (2334) پر کلک کریں۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتویٰ کمیٹی محدث فتویٰ
Flag Counter