Maktaba Wahhabi

714 - 2029
کیا تصویر جائز ہے اور ویڈیو فلم کا کیا حکم ہے؟ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ کیا تصویر جائز ہے اور ویڈیو فلم کا کیا حکم ہے بعض علماء کیمرہ والی تصویر کے جواز کے قائل ہیں ؟                                                                                       محمد بشیر طیب کویت  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! تصویر کے ناجائز ہونے کے دلائل متحرک ، ساکن ، ہاتھ والی ، کیمرے والی ، عکسی ، غیر عکسی ، وڈیو والی، غیر وڈیو والی ، ورق نقدی والی ، بطاقۃ المعرفۃ والی ، جواز والی ، رخصہ والی تذکرات البرید وغیرہ والی، کتب وصحائف والی ، اختبارات وامتحانات والی ، معاہدات و وظائف والی تصویروں پر اوربچوں کے کھلونوں والی تصاویر کے علاوہ سب تصویروں پر صادق آتے ہیں پھر وہ دلائل عرب وعجم سب کے لیے ہیں صرف عجم کے ساتھ مخصوص نہیں اور نہ ہی صرف عرب کے ساتھ ہی مخصوص ہیں بلکہ دونوں کو شامل ہیں ۔ واللہ اعلم              ۱۳/۸/۱۴۲۰ہـ قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل جلد 01 ص 513
Flag Counter