Maktaba Wahhabi

881 - 2029
(497) ضرورت کے لیے تصویر کا حکم السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ حالت  ضرورت  اور غیر ضرورت میں تصویر  کے بارے میں کیا حکم ہے ؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! جان دار  چیزوں کی تصویر  حرام ہے خواہ وہ کیمروں  کی تصویر ہو 'ہاتھ سے بنائی گئی  ہو یا کسی  آلہ وغیرہ  سے ۔اسی طرح  تصویر  کا جمع کرنا بھی حرام ہے 'البتہ اگر کوئی شخص مضطر   ہوجائے اور وہ بے اختیار  ہو مثلاًیہ کہ پاسپورٹ  کے لیے  یا ذمہ داری  سپرد  کرنے کے لیے  اس  سے تصویر  طلب کی جائے  تو اس کی  رخصت ہے  لیکن دل  سے تصویر  کو مکروہ  سمجھنا چاہیے ۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ اسلامیہ ج4ص382
Flag Counter