Maktaba Wahhabi

1968 - 2029
(192) کیا سعودی عرب میں کام کرنے والے بینکوں میں شراکت کی جا سکتی ہے؟ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ کیاسعودی عرب میں کام کرنے والے بینکوں میں مثلا البنک السعودی الامریکی،اورالبنک السعودی التجاری المتحدوغیرہ جنہوں نے خریداری کے لئے اپنے حصص کا اعلان کیا ہے ،حصص خرید کرکیا شراکت کی جاسکتی ہے؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! سودی بینکوں کے حصص خریدنا جائز نہیں ہے ،نیز بینکوں وغیرہ کے ساتھ سودی معاملات بھی جائز نہیں ہیں کیونکہ یہ بھی گناہ اورظلم کے کاموں میں تعاون ہے ارشادباری تعالی ہے: ﴿ وَتَعاوَنوا عَلَی البِرِّ‌ وَالتَّقویٰ وَلا تَعاوَنوا عَلَی الإِثمِ وَالعُدو‌ٰنِ ...﴿٢﴾... سورة المائدة ‘‘اور(دیکھو)نیکی اورپرہیزگاری کےکاموں میں ایک دوسرےکی مددکیاکرواورگناہ اورظلم کےکاموں میں مددنہ کیاکرو۔’’ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب مقالات و فتاویٰ ص318 محدث فتویٰ
Flag Counter