Maktaba Wahhabi

1249 - 2029
(620) تمہیں کوئی گناہ نہیں ہوگا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ ہم نے ڈیکوریشن کے لیے پنجروں میں پرندے رکھے ہوئے ہیں ، ہم ان کے لیے ان کے کھانے پینے کا بندوبست کرتے ہیں اور ہر روز صبح کے وقت ہم تازہ اور ٹھنڈی ہواکے لیے انہیں باہر کھلی فضا میں بھی رکھ دیتے ہیں ۔ ایک دن ہم انہیں باہر رکھ کے بھول گئے حتی کہ دھوپ آگئی اور وہ دھوپ کی وجہ سے مر گئے ، جس کی وجہ سے ہم ان پرندوں کے رکھنے پر بہت نادم ہوئے تو فتویٰ عطا فرمائیں کیا ان پرندوں کے رکھنے کی وجہ سے ہمیں کوئی کفارہ ادا کرنا پڑے گا یا نہیں ؟ جزاکم اللہ خیرا ۔  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! اگر امر واقع اسی طرح ہے ا س طرح تم نے ذکر کیا ہے تو پھر تمہیں کوئی گناہ نہیں ہوگا کیونکہ اللہ تعالی نےفرمایا ہے : ﴿ رَ‌بَّنا لا تُؤاخِذنا إِن نَسینا أَو أَخطَأنا...﴿٢٨٦﴾... سورةالبقرة ’’اے ہمارے رب! اگر ہم سے بھول اور چوک ہوگئی ہو تو ہم سےمؤاخذہ نہ رنا ۔‘‘ اور صحیح حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالی نے اس دعا کے جواب میں فرمایا کہ میں نے ایسے ہی کیا (صحیح مسلم ، الایمان ، باب بیان تجاوز اللہ تعالی عن حدیث النفس ۔۔۔۔الخ ، حدیث : 126) یہ حدیث اس بات کی دلیل ہے کہ اللہ تعالی نے مومنوں اس دعا کو قبول فرمالیا ہے ۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ اسلامیہ ج4ص471
Flag Counter