Maktaba Wahhabi

845 - 2029
ماں اسلامی لباس پر ملامت کرے تو لڑکی کیاکرے؟ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ میں مسلمان لڑکی ہوں ۔ ایک کمپنی میں ملازمت کرتی ہوں اور کوشش کرتی ہوں  کہ اسلامی لباس زیب تن کیےرکھوں لیکن میری ماں مجھے ہمیشہ اس پر ملامت کرتی رہتی ہے اور کہتی ہے یہ قدیم روایت ہے۔ اب تجھے موجودہ زمانے کے مطابق پہننا چاہئے ورنہ تجھے ملازمت سےجواب مل جائے گا۔ اب ایسے حالات میں میرے لئے کیا حکم ہے؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! اللہ تعالیٰ آپ کےدین پر قائم رہنے کےا س جذبے کو قائم رکھےاور اس میں مزید قوت  پیدا کرے۔آپ جیسی بہنوں کو چاہئے کہ وہ اپنی استطاعت کےمطابق قرآن و سنت کی روشنی میں والدین یا ماں کو مطمئن کریں اور اگر اس کے باوجود مطمئن نہ ہوں تو ان کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان سنادیں: لا طاعة المخلوق فی معصیة الخالق (مشکوٰة للالبانی کتاب الامارة والقضاء ص ۱۰۹۲ رقم الحدیث ۳۶۹۶) کہ اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کےلئےمخلوق میں سے کسی کی بات بھی نہیں مانی جائےگی چاہے۔ والدین ہی کیوں نہ ہوں۔ ہاں دوسرے معاملات میں والدین سےاچھا سلوک جاری رکھیں۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ صراط مستقیم ص456
Flag Counter