Maktaba Wahhabi

1614 - 2029
سودی اضافہ اور اچھی ادائیگی میں فرق السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ «مَا الْفَرْقُ بَیْنَ رِبَا الْفَضْلِ وَبَیْنَ حُسْنِ الْقَضَاءِ وَہٰذَا الْبَابُ مَوْجُوْدٌ فِیْ صَحِیْحِ الْبُخَارِی وَہَلْ یُشْتَرَطُ اَنْ یَکُوْنَ طَلَبُ الْفَضْل مَشْرُوْطاً عِنْدَ الْمُعَامَلَةِ» ؟ ’’سودی اضافہ اور اچھی ادائیگی میں کیا فرق ہے اور یہ باب صحیح بخاری میں ہے اور کیا معاملہ کے وقت اضافہ کے مطالبہ کا شرط ہونا ضروری ہے‘‘؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! «فَاعْلَمْ أَنَّ الْفَرْقَ بَیْنَ رِبَا الْفَضْلِ وَحُسْنِ الْقَضَاءِ أَنَّ رِبَا الْفَضْلِ لاَ یَکُوْنُ إِلاَّ رِبًا ، وَحُسْنَ الْقَضَاءِ قَدْ یَکُوْنُ رِبًا ، وَقَدْ لاَ یَکُوْنُ رِبًا ، وَإِنَّمَا ہٰذَا إِذَا لَمْ یُشْتَرَطْ فِیْ حُسْنِ الْقَضَاءِ أَنْ یَکُوْنَ غَیْرَ رِبًا ، وَإِنِ اشْتُرِطَ فَالْفَرْقُ أَنَّ رِبَا الْفَضْلِ رِبًا ، وَحُسْنَ الْقَضَاءِ لَیْسَ بِرِبًا ۔ أَمَّا سُؤَالُکَ : ہَلْ یُشْتَرَطُ أَنْ یَکُوْنَ طَلَبُ الْفَضْلِ مَشْرُوْطًا عِنْدَ الْمُعَامَلَةِ ؟ فَجَوَابُہ أَنَّہُ لاَ یُشْتَرَطُ » ’’سودی اضافے اور اچھی ادائیگی میں فرق یہ ہے کہ سودی اضافہ تو سود ہی ہوتا ہے اور اچھی ادائیگی کبھی سود ہوتی ہے اور کبھی نہیں اور یہ فرق اس وقت ہے جب اچھی ادائیگی میں سود نہ ہونے کی شرط نہ ہو اور جب شرط ہو تو اس وقت فرق یہ ہو گا کہ سودی اضافہ سود ہو گا اور اچھی ادائیگی سود نہ ہو گا ۔ اور آپ کا یہ سوال کیا یہ شرط ہے کہ اضافہ کا مطالبہ معاملہ کے وقت مشروط ہو تو اس کا جواب یہ ہے کہ شرط نہیں ہے‘‘ وباللہ التوفیق احکام و مسائل خرید و فروخت کے مسائل ج1ص 355 محدث فتویٰ
Flag Counter