Maktaba Wahhabi

929 - 2029
(133) شیو کی کمائی کا حکم السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ کیا شیو کی کمائی حلال ہے؟ یعنی ڈاڑھی مونڈ کر جو شخص رقم وصول کرتا ہے، اس کی کمائی کا شرعاً کیا حکم ہے؟   (ابو اسد اللہ ، سیالکوٹ)  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! اللہ تبارک و تعالیٰ نے انسان کی تخلیق بہترین سانچے میں کی ہے اور مرد و عورت میں جو امتیازات رکھے ہیں ، ان میں سے ایک امتیاز اور فرق داڑھی ہے۔ داڑھی مرد کی زینت ہے اور یہ ایسی زینت ہے کہ جس سے اللہ تعالیٰ نے اپنے تمام انبیاء و رُسل علیھم السلام کو مزین فرمایا ہے۔ اگر یہ بد صورتی اور قبح کا باعث ہوتی تو یہ کسی نبی اور رسول کو اللہ تعالیٰ عطا نہ کرتاداڑھی فطرتِ اسلام میں داخل ہے جیسا کہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا سے مروی ہے : ((قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: " عَشْرٌ مِنَ الْفِطْرَةِ: قَصُّ الشَّارِبِ، وَإِعْفَاءُ اللِّحْیَةِ))    ''رسول اللہ   صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا:  دس خصلتیں فطرت سے ہیں ۔ ان میں سے مونچھیں تراشنا اور داڑھی بڑھانا ہے۔''   (صحیح مسلم۱/۲۲۳، کتاب الایمان)    اعفاء اللحیہ کا معنی ہے کہ داڑھی کو اس کے حال پر چھوڑ دے اس میں کانٹ چھانٹ نہ کرے۔    امام نووی شرح مسلم ۱/۱۲۹ پر پ" أعفوا , أوفوا, أرخوا, أرجوا, اور  وفروا"انچ طرح کے الفاظ نقل کر کے فرماتے ہیں ، ان سب کا معنی ''ترکھا علیٰ حالھا'' یعنی داڑھی کو اپنی حالت پر چھوڑ دینا ہے۔ قاضی امام شوکانی ایک مقام پر رقمطراز ہیں: ((أن ہذہ الأشیاء إذا فعلت  اتصف فاعلہا  بالفطرة  اللتی فطرة  اللہ  العباد علیہا و حثہم علیہا و استحبہا  لہم لیکونوا  علی أکمل الصفات  و أشرفہا صورة.))    ''ان اشیاء پر جب عمل کیا گیا تو ان کا عامل اس فطرت سے موصوف ہوا جس پر اللہ تعالیٰ نے بندوں کو پیدا کیا اور ان کو اس پر رغبت دلائی اور ان کے لئے پسند فرمایا تا کہ وہ صورت کے لحاظ سے کامل ترین اور اعلیٰ صفات کے مالک بن جائیں۔''   (نیلالاوطار ۱/۱۳۰) اس کے بعد مزید فرماتے ہیں: (( ہی السنة  القدیمة  التی إہتارہا الأبیاء  واتفقت  علیہا  الشرائع  فکأنما أمر جبلتی ینطوون  علیہا.))      ''یہ سنت قدیمہ ہے جس کو تمام انبیاء علیہم السلام نے اختیار کیا اور تمام شریعتیں اس پر متفق ہیں کیونکہ یہ پیدائشی اور طبعی چیز ہے جس پر سب اکھٹے ہیں۔''(نیل الاوطار۱/۱۳۰)    صحیح مسلم کی اس حدیث سے واضح ہوا کہ داڑھی بڑھانا فطری اور جبلی امر ہے۔ اس کو منڈوانا یا کتروانا فطرت کو بدلنا ہے اور شیطانی عمل ہے کیونکہ جب شیطان کو باری تعالیٰ نے دھتکار ا اور ملعون قرار دیا تواُس نے انسان کو گمراہ کرنے کے جو راستے اور طرق ذکر کئے ان میں سے ایک بات یہ ہے کہ اُس نے کہا: ﴿وَلَآمُرَنَّہُمْ فَلَیُغَیِّرُنَّ خَلْقَ اللَّـہِ ... ١١٩﴾...النساء      ''اور میں انہیں بالضرور حکم دوں گا، وہ اللہ تعالیٰ کی پیدا کی ہوئی (صورت) کو بدل ڈالیں گے۔''(النساء :۱۱۹)    علاوہ ازیں مرد کا داڑھی کو مونڈنا، یہ عورتوں کے ساتھ مشابہت ہے اور رسول اللہ   صلی اللہ علیہ وسلم  نے ایسے مردوں پر لعنت کی ہے جو عورتوں سے مشابہت اختیار کر تے ہیں۔ اور جس فعل پر شریعت میں لعنت ہوئی ہے، وہ کبیرہ گناہوں میں شامل ہے، اسی لئے علامہ ابنِ حجر ہیثمی نے اپنی کتاب ''الزّواجر عن اقتراف الکبائر'' ١٥٥١ پر اسے کبیرہ گناہوں میں شمار کیا ہے۔    نبی اکرم   صلی اللہ علیہ وسلم  کی بے شمار احادیث میں داڑھی کے بڑھانے کا حکم موجود ہے اورداڑھی کٹانا یا مونڈنا اہل کتاب کی علامت ہے جیسا کہ ابنِ عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے: (( قال رسول اللہ صلی اللہ  علیہ وسلم  خالفواا المشرکین  او فروا اللحی  و أحفوا الشوارب  و فی  روایة  إنہکوا الشوارب و أعفوا اللحی .))    ''رسول اللہ   صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا مشرکوں کی مخالفت کرو۔ داڑھی کو بڑھاؤ اور مونچھوں کو پست کرو۔''  (متفق علیہ، مشکوة)    اسی طرح مسند احمد۵/۲۶۴ میں ہے۔ رسول اللہ   صلی اللہ علیہ وسلم  نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے اہل کتاب کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا: (( فقلنا   یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  إن أہل الکتاب  یقصون  عثانینہم  و یوفرون  سبا لہم  قال فقال النبی  صلی اللہ علیہ وسلم  قصوا سبلکم  و وفرون  عثانینکم  و خالفوا أہل الکتاب.))    ''ابوامامہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ہم نے کہا اے اللہ کے رسول   صلی اللہ علیہ وسلم  اہل کتاب داڑھیوں کو کاٹتے ہیں اور مونچھوں کو چھوڑتے ہیں، آپ   صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا تم مونچھوں کوکاٹو اور داڑھیاں بڑھاؤو اور اہل کتاب کی مخالفت کرو۔''    حافظ ابنِ حجر نے فتح الباری ۱۰/ ۳۵۴ پر اور علامہ عینی نے عمدة القاری ٥٠٢٢ پر اس کی سند کو حسن کہا ہے ۔ نیل الاوطار۱/۱۳۲ پر ہے۔ (( و کان  من  عادة  الفرس قص اللحیة .))    ''داڑھی تراشنا فارسیوں کی عادت سے ہے۔''    ان احادیث میں داڑھی کو بڑھانے کا حکم کیا گیا ہے اور شرعی قاعدہ ہے الامر للوجوب لہٰذا داڑھی بڑھانا واجب ہے اور اس کو تراشنا یا منڈوانا اللہ کے رسول   صلی اللہ علیہ وسلم  کے امر کی مخالفت ہے۔ آپ کے امر کی مخالفت عذابِ الہٰی کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿فَلْیَحْذَرِ الَّذِینَ یُخَالِفُونَ عَنْ أَمْرِہِ أَن تُصِیبَہُمْ فِتْنَةٌ أَوْ یُصِیبَہُمْ عَذَابٌ أَلِیمٌ ﴿٦٣﴾...النور    ''پس جو لوگ رسول اللہ   صلی اللہ علیہ وسلم  کے حکم کی مخالفت کرتے ہیں، ان کو اس بات سے ڈر نا چاہیے کہ ان پر کوئی آفت آن پڑے یا ان پر کوئی درد ناک عذاب اترے۔''النور 63    اس بات پر تمام اہل اسلام فقہاء و محدثین کا اتفاق ہے کہ داڑھی مونڈنا حرام ہے۔ اگر کوئی شخص کسی دوسرے شخص کی ڈاڑھی مونڈتا ہے تو وہ اس کے ساتھ گناہ پر تعاون کرتا ہے جو شرعاً بالکل منع ہے ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿وَتَعَاوَنُوا عَلَی الْبِرِّ وَالتَّقْوَیٰ ۖ وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَی الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ ۚ وَاتَّقُوا اللَّـہَ ۖ إِنَّ اللَّـہَ شَدِیدُ الْعِقَابِ ﴿٢﴾...المائدة    ''نیکی اور تقویٰ کے کاموں میں ایک دوسرے کا تعاون کرو۔ گناہ اور زیادتی میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون نہ کرو اور اللہ تعالیٰ سے ڈرو یقینا اللہ تعالیٰ سخت عذاب دینے والا ہے۔''    جب داڑھی مونڈنا حرام اور گناہ کبیرہ ہے تو اس پر تعاون کرنا گناہ پر تعاون ہے اور شرعاً حرام ہے۔ شریعت اسلامیہ نے جس فعل کو حرام قرار دیا اس فعل پر اُجرت لینا بھی حرام ہے جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿وَلَا تَقْرَبُوا الزِّنَیٰ ۖ إِنَّہُ کَانَ فَاحِشَةً وَسَاءَ سَبِیلًا ﴿٣٢﴾...الإسراء    ''زنا کے قریب نہ جائو اس لئے کہ یہ بہت بڑا گناہ اور برا راستہ ہے۔''الاسراء حدیث میں ہے: (( عن  أبی مسعود قال نہی  النبی صلی اللہ علیہ وسلم  عن ثمن الکب  و حلوان  الکاہن  ومہر  البغی .))    ''ابو مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ   صلی اللہ علیہ وسلم  نے کتے کی قیمت ، نجومی کی کمائی اور زانیہ عورت کی اُجرت کو منع فرمایا ہے۔''   (بخاری۸۰۵/۲۔۳۰۵/۱،ابودائود۲۶۷/۳،۲۳۵ احمد۱۴۷/۱،۲۹۹/۲،۵۰۰/۲،۱۱۸/۴،۱۲۰) ایک دوسری حدیث میں یہ الفاظ بھی وارد ہوئے ہیں ، آپ   صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا: (( مہر البغی خبیث.))    ''زانیہ عورت کی اُجرت پلید ہے۔''(مسلم۱۱۹۹/۳،ترمذی۵۷۴/۳،(۱۲۷۰)    اس آیت کریمہ اور حدیث سے معلوم ہوا زنا حرام ہے اور اس کی اُجرت بھی حرام ہے۔ دوسری مثال یہ سمجھ لیں اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿یَا أَیُّہَا الَّذِینَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَیْسِرُ وَالْأَنصَابُ وَالْأَزْلَامُ رِجْسٌ مِّنْ عَمَلِ الشَّیْطَانِ فَاجْتَنِبُوہُ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُونَ ﴿٩٠﴾...المائدة    ''اے ایمان والو! شراب، جوا، بتوں کے تھان اور فالنامے یہ سب پلید ہیں۔ شیطانی کام ہیں ۔ ان (سب)سے اجتناب کرو تا کہ تم کامیاب ہو جائو۔'' حدیث میں ہے: (( عن عائشة  قالت  لما نزلت  الأیات من  آخر  سورة  البقرة فی  الربا خرج  رسول اللہ  علیہ  و سلم  فحرم  التجارة  فی الخمر.))    ''سیدہ عائشہ رضی اللہ عنھا سے مروی ہے کہ جب سورہ بقرة کی آخری آیات سود کے متعلق ناز ل ہوئیں تو رسول اللہ   صلی اللہ علیہ وسلم  نکلے آپ   صلی اللہ علیہ وسلم  نے شراب کی تجارت حرام قرار دے دی۔''  (ابنِ ماجہ۱۲۲۲/۲ (۳۳۸۲) سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے: (( لعن رسول اللہ  صلی  اللہ  علیہ  وسلم  فی الخمرة  عشرة  عاصرہا  ومعتصرہا  وشاربہا  و حاملہا و المحمولة  إلیہا و ساقیہا  و بائعہا  و المشتری لہا  و المشتری لہ .))    ''رسول اللہ   صلی اللہ علیہ وسلم  نے شراب کے متعلق دس آدمیوں پر لعنت کی ہے شراب بنانے والا ، نچوڑنے والا، پینے والا، اس کو اٹھانے والا، جس کی طرف اس کو اٹھایا جائے، پلانے والا، بیچنے والا ، اس کی قیمت کھانے والا، خریدنے والا جس کے لئے خریدی جائے۔''(ترمذی۵۸۷/۳ (۱۲۹۵)، ابنِ ماجہ۱۲۲۲/۲(۳۳۸۱)، مسند احمد۷۱/۲،۹۷)    ان دونوں مثالوں سے یہ بات عیاں ہو گئی کہ جس کام کو شریعت نے حرام قرار دیا ہے اس کی اُجرت اور کمائی بھی حرام ہے بعینہ داڑھی مونڈنا، پھر اس پر اجرت لینا حرام ہے ۔ اسی طرح داڑھی مونڈنے والے کو دکان کرایہ پر دینا اس کے ساتھ فعل حرام پر تعاون ہے، یہ بھی حرام ہے ۔ لہٰذا میرے وہ بھائی جو داڑھیاں مونڈتے اور اس پر اجرت لیتے ہیں انہیں اس فعل حرام سے باز آ جانا چاہیے اور فعل حرام کو ترک کر کے حلال رزق کمانا چاہیے۔ بعض علاقوں میں مساجد کی دُکانوں میں یہ فعل حرام کیا جاتا ہے ائمہ مساجد اور مساجد کی کمیٹی پر مبنی افراد کو خصوصاً اس طرف توجہ دینی چاہیے کہ مسجد عبادت کے لئے بنائی جاتی ہے اور اس کے متعلقات کو بھی ایسے کاموں کے لئے استعمال کریں جو شریعت کے مطابق ہوں نہ کہ مساجدجو اسلام کے قلعے ہیں، ان کی دُکانوں اور متعلقات میں فعل حرام کا ارتکاب کیا جائے۔ لہٰذا اس فعل حرام سے اجتناب اختیار کرتے ہوئے صحیح سنت پر عمل کی طرف توجہ دی جائے۔ کہیں اس فعل حرام کے ارتکاب کی وجہ سے اپنے آپ کو جہنم کا ایندھن نہ بنالیں۔  ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب آپ کے مسائل اور ان کا حل ج 1
Flag Counter