Maktaba Wahhabi

527 - 2029
(240) کیا مرد کے لئے ٹیلی ویژن اور سینما کی اداکاراوں کی طرف دیکھنا... السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ مردوں کے لئے ان اداکارہ اورگلوکارہ عورتوں کے چہروں اورجسموں کی طرف دیکھنے کا کیا حکم ہے جو ٹیلی ویژن یاسینمایا ویڈیوپر نظر آتی ہیں یا جن کی کاغذ پر تصویریں بنی ہوتی ہیں؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! ان کی طرف دیکھنا حرام ہے کیونکہ ان تصویروں کی وجہ سے بھی آدمی ان کے فتنہ میں مبتلا ہوجاتا ہےاورسورہ نورکی حسب ذیل آیت کریمہ میں ارشادربانی ہے: ﴿قُل لِلمُؤمِنینَ یَغُضّوا مِن أَبصـٰرِ‌ہِم وَیَحفَظوا فُر‌وجَہُم ذ‌ٰلِکَ أَزکیٰ لَہُم إِنَّ اللَّہَ خَبیرٌ‌ بِما یَصنَعونَ ﴿٣٠﴾... سورة النور ‘‘(اےپیغمبر!)مومن مردوں سےکہہ دوکہ اپنی نظریں نیچی رکھاکریں اوراپنی شرم گاہوں کی حفاظت کیاکریں،یہ ان کےلئےبڑی پاکیزگی کی بات ہے(اور)جوکام یہ لوگ کرتےہیں،اللہ ان سےخبردارہے۔’’ یہ حکم سب عورتوں کے لئے عام ہے خواہ ان کی کاغذ پر تصویریں بنی ہوں یا ٹی وی وغیرہ کی سکرین پر نظر آئیں۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب مقالات و فتاویٰ ص369
Flag Counter