Maktaba Wahhabi

1289 - 2029
حلال وحرام جانوروں کے جسم کا کون سا حصہ کھانا حرام ہے السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ جانوروں کے جسم کے کون سے حصّے کھانا حرام ہے یا مکروہ ہیں۔؟  کیا ہم جانوروں کا دل کھا سکتے ہے۔؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! شیخ صالح المنجد سے اس بارے جب سوال ہوا تو انہوں نے ذبیحہ کے تمام اعضاء کے کھانے کو مباح قرار دیا ہے۔ ان سے پوچھا گیا کہ کیا ذبیحہ کے خصیتین کھانا جائز ہے۔؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ ذبیحہ کےخصیتین کھانا جائز ہے، کیونکہ ان کے عدم جواز پر کوئی دلیل نہیں ہے اور ان میں اصل اباحت ہے۔ ’مدونہ“ میں ہے کہ گوشت کے ساتھ ملی ہوئی چربی،جگر،معدہ یااوجھڑی،دل،پھیپھڑے،تلی،گرد ے،گردن،خصیتین یا کپورے،پائے اور سری وغیرہ کا حکم وہی ہے جو گوشت کا ہے۔  ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب محدث فتوی فتوی کمیٹی
Flag Counter