Maktaba Wahhabi

198 - 260
حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’جس نے ہر (فرض)نماز کے بعد آیۃ الکرسی پڑھی اس کے اور جنت میں داخل ہونے کے درمیان موت کے علاوہ کوئی رکاوٹ نہیں۔ ‘‘ اسے نسائی نے دن اور رات کے اعمال میں روایت کیا ہے۔ ٭٭٭ (6) فَضْلُ ﴿ اٰمَنَ الرَّسُوْلُ…﴾ (2: 285-286) سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کی فضیلت مسئلہ 228: رات سونے سے پہلے سورہ بقرہ کی آخری دو آیات پڑھنے والا ہر آفت سے محفوظ رہتا ہے۔ عَنْ اَبِیْ مَسْعُوْدٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ النَّبِیُّ صلی اللّٰه علیہ وسلم (( مَنْ قَرَأَ بِالْآیَتَیْنِ مِنْ آخِرِ سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃِ فِیْ لَیْلَۃٍ کَفَتَاہُ )) رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[1] حضرت ابو مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جس نے رات کے وقت (سونے سے پہلے) سور بقرہ کی آخری دو آیات پڑھ لیں وہ اس کے لئے کافی ہوں گی۔‘‘[2] اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 229: سورہ بقرہ کی آخری دو آیات جادو کا اثر ختم کرنے کی زبردست تاثیر
Flag Counter