Maktaba Wahhabi

718 - 2029
داڑھی رکھنا فرض ہے یا کہ نہیں ؟ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ (۱)  داڑھی رکھنا فرض ہے یا کہ نہیں ؟ اگر فرض ہے تو قرآن وحدیث سے دلیل لکھیں ؟ (۲) کیا داڑھی کا تارک کبیرہ گناہ کا ارتکاب کرتا ہے یا کہ نہیں اگر کبیرہ گناہ کرتا ہے تو اس کی بھی دلیل قرآن وحدیث سے لکھیں ؟    حمد اسحاق جی ٹی روڈ گوجرانوالہ25/11/85  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! بخاری ومسلم میں داڑھی رکھنے کا حکم نبوی {اَعْفُوْا اللِّحٰی} 1  موجود ہے اور اللہ تعالیٰ یا نبی کریم  صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم پر عمل کرنا فرض ہوتا ہے قرآن مجید میں ہے {وَمَا کَانَ لِمُوْمِنٍ وَّلاَ مُؤْمِنَۃٍ} الخ لہٰذا داڑھی رکھنا فرض ہے اور داڑھی رکھنے کے حکم نبوی کے ندب پر محمول ہونے کی کوئی دلیل کتاب وسنت میں موجود نہیں ۔۱۲ربیع الاول ۱۴۰۶ہـ 1[بخاری ۔ کتاب اللباس ۔ باب إعفاء اللحی] قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل جلد 01 ص 515
Flag Counter