Maktaba Wahhabi

1315 - 2029
تصویرات اور نشہ آور چیز کی تجارت السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ کوئی مسلمان دکاندار ذیل کے دوقسم کے مال فروخت کر سکتے ہیں یا نہیں ، قسم اول سگریٹ ، تاش قسم دوم مورتیں یا تصویریں  ، جو مٹی وغیرہ سے بنائی ہوتی ہیں جس سے بچے کھیلتے ہیں اور ایک اور قسم کی بازی جو منہ سے لڑکے بجاتے ہیں اورسب چیزیں مٹی کاغذااور ٹین وغیرہ کی بنتی ہیں ؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! تصویر یا بت یا نشہ آور چیز کا بیچنا مسلمان کو جائز نہیں ، والعلم عنداللہ تعالیٰ،  (اہلحدیث ۱۰محرم ۱۳۳۴ء؁) فتاویٰ ثنائیہ جلد 2 ص 403
Flag Counter