ریڈیو وغیرہ سننے کا کیا حکم ہے؟ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ ریڈیو وغیرہ سننے کا کیا حکم ہے؟ جبکہ اس میں جو کچھ سنایا جاتا ہے، اس میں کوئی حرام بات نہ ہو؟ (علی۔ ع۔ا۔القصیم) الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! ریڈیو میں قرآن سے، مفید باتوں سے یا اہم خبروں سے متعلق جو کچھ نشر کیا جاتا ہے، اسے سننے میں کوئی حرج نہیں ۔ اسی طرح قرآن کریم کے متواتر پروگرام یا مفید باتوں اور نصیحتوں اور ایسے ہی دوسرے پروگرام سننے میں بھی کوئی حرج نہیں ۔ میں آپ کو نصیحت کرتا ہوں کہ آپ بہ تکلف نشریات قرآن اور برنامج نور متواتر سنا کریں کیونکہ ان میں بڑے فوائد ہیں۔ فتاوی بن باز رحمہ اللہ جلداول -صفحہ 229 |
Book Name | اجتماعی نظام |
Writer | متفرق |
Publisher | متفرق |
Publish Year | متفرق |
Translator | متفرق |
Volume | متفرق |
Introduction | فتاوے متففرق جگہوں سے ، مختلف علما کے، مختلف کتابوں سے نقل کئے گئیے ہیں۔ البتہ جمع و ترتیب محدث ٹیم نے ، تصحیح و تنقیح المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر نے کی ہے |