Maktaba Wahhabi

946 - 2029
مختلف موقعوں کی مناسبت سے طبلوں اور گانوں کا استعمال السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ بعض موقعوں کی مناسبت سے ہم طبلے بجاتے اورگانے گاتے ہیں اوریہ سلسلہ کئی راتوں تک جاری رہتا ہے لیکن ایک مرتبہ ایک شخص نے ہمیں اس سے منع کیا،توسوال یہ ہے کہ کیا طبلوں اورگانوں کا استعمال منکر ہے جب کہ ہم فحش گانے نہیں گاتے۔براہ کرم فتوی دیجئے،جزاکم اللہ خیرا۔  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! ہمیں کوئی ایسی دلیل معلوم نہیں جس سے طبلوں کے استعمال کا جواز معلوم ہوتا ہوبلکہ صحیح احادیث سے بظاہر یوں معلوم ہوتا ہے کہ ان کا استعمال بھی بانسری ،سارنگی اوردیگر آلات موسیقی کی طرح حرام ہے ،چنانچہ حدیث میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ‘‘میری امت میں کچھ لوگ ایسے بھی ہوں گے جوزنا،ریشم،شراب اورگانے وموسیقی کو حلال قراردیں گے۔’’اس حدیث جولفظ ‘‘معازف’’استعمال ہوا ہے یہ گانوں اورتمام آلات موسیقی کو شامل ہے۔   مقالات وفتاویٰ ابن باز صفحہ 396
Flag Counter