Maktaba Wahhabi

1961 - 2029
شراب سپلائی کرنے والی کمپنی میں ملازمت السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ ایک کمپنی ایک ملک سے شراب منگوا کر دوسرے ملک کو سپلائی کرتی ہے ،کیا اس میں اکاونٹینٹ کی نوکری کرنا جائز ہے؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! شراب کی خرید وفروخت کرنے والی ایسی کمپنی میں نوکری کرنا ناجائز اور حرام ہے،کیونکہ اس میں ملازمت کرنا حرام کام میں ان کے ساتھ تعاون ہو گا۔اور اللہ تعالی نے گناہ پر کسی کا تعاون کرنے سے منع فرمایا ہے۔ارشاد باری تعالی ہے۔ ﴿وَتَعاوَنوا عَلَی البِرِّ‌ وَالتَّقویٰ ۖ وَلا تَعاوَنوا عَلَی الإِثمِ وَالعُدو‌ٰنِ...٢﴾... سورة المائدة "نیکی اور تقوی پر ایک دوسرے سے تعاون کرو اور گناہ اور زیادتی پر ایک دوسرے سے تعاون نہ کرو۔" ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی  
Flag Counter