Maktaba Wahhabi

894 - 2029
(510) زندہ تصویر ذرائع ابلاغ کی ضروریات السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ زندہ  تصویر اب ذرائع  ابلا غ  کی ضروریات میں سے ہے 'جسے  بعض مقاصد  کے لیے استعمال  کرنا نا گزیر  ہے جیسا کہ  ٹیلی ویژن  میں تصویروں  کا استعمال  ہے تو اس  کے بارے میں  آپ کی کیا رائے ہے ؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! یہ بات محل نظر  ہے ۔تصویر  کی وجہ سے  ٹیلی ویژن  پر آنے  میں ہمیشہ توقف  سے کام لیتا رہا ہے  لیکن اس   مسئلہ  کے بارے میں  میں نے  بہت  سے برادر  مشائخ سے تبادلہ  خیال  کیا ہے  اور میں نے کہا کہ ان ٹیلی ویژن  پر آنے   میں عوام  الناس  کی مصلحت  'انہیں  فائدہ پہنچانا اور انہیں خیر کی  دعوت ینا ہے'اس لیے انہیں ٹیلی ویژن  پر آنا  چاہیے تاکہ  اس کا  استعمال غلط  لوگوں ہی  کے لیے محدود  ہوکر نہ  رہ جائے  لہذا  میرے  نزدیک ٹیلی ویژن  پر آنا چاہیے  تا کہ اس کا استعمال  غلط لوگوں ہی کے لیے محدود  ہوکر   نہ رہ جائے  لہذا میرے  نزدیک ٹیلی ویژن  پر آنے  میں انشاء اللہ کوئی حرج نہیں۔حضرات علماء ومشائخ میں سے  جو ٹیلی ویژن  پر اس  لیے آئے  تاکہ مسلمانوں  کو نفع  پہنچائے 'ان  سوالوں  کے جوابات  دے' باطل  پرستوں  کی تردید  کرے اور اللہ  تعالیٰ کے دین  کی دعوت  دے  اسے  ان شاء اللہ  اجر عظیم  ملے گا اور امید ہے کہ  تصویر  کے گناہ کو اللہ تعالیٰ معاف  فرمادے گا۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ اسلامیہ ج4ص391
Flag Counter