Maktaba Wahhabi

943 - 2029
ولیمہ اور محفل رقص السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ کسی کےگھر تقریب ولیمہ ہے اوراس محفل میں رقص بھی ہو تو اس جگہ کا کھانا جائز ہے یا اس کھانے اجتنا ب کرنا چاہے؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! محفل رقص اور مجلس طعام ایک ہی ہے جہاں رقص کاکوئی اثر نہیں پہنچتا توکھانے میں شریک ہوسکتا ہے حضرت عثما ن رضی اللہ عنہ نے فرمایا ہے ۔ اذا احسن الناس فاحسن معہم واذا اساء وافاجنب اساء تہم  (بخاری)  یعنی جب کوئی نیک کا م کرے تو اس کے سا تھ مل جاو جب برا کرے تو اس سے الگ ہو جاو دعوت ولیمہ ایک نیک کام ہے اور مجلس رقص بد کار ہے ولیمہ میں بغیر شرکت رقص کے شریک ہوسکے تو شرکت جائز ہے ورنہ نہیں۔  شر فیہ  مجیب مرحوم نے خود لکھا ہے کہ مجلس رقص بدکار ہے یعنی کاربد ہے تو بد کا ر لوگ فاسق ہیں اورایک حدیث میں ہے نہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عن اجابة طعام الفاسقین  (رواہ البہیقی فی شعب الایمان  (مشکواۃ ج2 ص 279) خصو صا ًایسی دعوتوں میں فا سق ہی اکثر شر یک ہوتے ہیں اور عمو ما ایسی دعو تیں نمو دا ور ریا اور دیگر خرا فات پر مشتمل ہوتی ہیں  ۔ لہذا  یہ احسن عمل نہیں بلکہ غیر احسن ہے پس اجتناب لازم ہے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے دعو ت پر بلا نے پر گھر کے دروازے پر مصو ر چلمن دیکھ کر واپس آگئے تھے اس لیے دروازہ معیوب امر تھا۔ اور اندر کھانا باقاعدہ  (رواہ احمد وابن ماجہ)  مشکواۃ ص 278 جلد 2)  (ابو سعید شرف الدین دہلوی)     فتاویٰ ثنائیہ جلد 2 ص 324
Flag Counter