Maktaba Wahhabi

1400 - 2029
(512) عورت کے ذبح کے بارے میں حکم السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ کیا عورت کیلئے ذبح کرنا جائز ہے؟ کیا عورت کے ذبیحہ کو کھانا حلال ہے؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! مرد کی طرح عورت کیلئے بھی جانور کو ذبح کر ناجائز ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحیح سنت سے یہ ثابت ہے لہٰذا عورت کے ذبیحہ کو کھانا بھی جائز ہے بشرطیکہ وہ مسلمان یا کتابیہ ہو اور جانور کو شرعی طریقے سے ذبح کرے۔ مرد کی موجودگی میں بھی عورت ذبح کر سکتی ہے یعنی یہ شرط نہیں ہے کہ عورت صرف مرد کی عدم موجودگی کی صورت میں ذبح کر سکتی ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ اسلامیہ ج3ص476
Flag Counter