Maktaba Wahhabi

309 - 2029
مرحوم دوست کا بار بار خوا ب میں آنا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ مرحوم دوست کے بار بار خواب میں آنے کی کیا تعبیر ہے۔؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! خوابوں کی تعبیر کے حوالے سے انتہائی احتیاط کی جانی چاہئےکیونکہ یہ ہر کسی کا کام نہیں ہے۔اگر تو آپ کا یہ دوست نیک آدمی تھا اور آپ کو نیکی کی تلقین کرتا رہتا ہے تو گویا اب خواب میں آکر وہ آپ کو موت کی یاد دلا رہا ہے کہ موت کی تیاری کر لو۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی  
Flag Counter