Maktaba Wahhabi

693 - 2029
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے عمامے کا کون سا رنگ تھا ؟ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ آپ  صلی اللہ علیہ وسلم کے عمامے کا کون سا رنگ تھا عمامہ باندھنا سنت نبوی  صلی اللہ علیہ وسلم ہے تو عالم حضرات اس حدیث پر عمل کیوں نہیں کرتے سیاہ عمامہ کے متعلق احادیث لکھیں ؟            محمد سلیم بٹ  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم نے سفید کپڑوں کو افضل قرار دیا ہے اس لیے سفید لباس افضل ہے حدیث مشہور ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ معظمہ میں داخل ہوئے تو آپ پر سیاہ عمامہ تھا ۔ 1اس سے سیاہ عمامہ کا جواز نکلتا ہے ۔ فضیلت سفید عمامہ میں ہی ہے کیونکہ آپ  صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں سفید کپڑے پہننے کا امر فرمایا ہے ۔ واللہ اعلم                ۱۵/۲/۱۴۱۶ہـ 1 [مسلم۔کتاب الحج۔ باب جواز دخول مکۃ بغیر احرام۔ ترمذی۔ اللباس۔ باب العمامۃ السودائ۔ ابوداؤد۔ اللباس۔ باب فی العمائم] قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل جلد 01 ص 505
Flag Counter