Maktaba Wahhabi

750 - 2029
نماز میں مرد بالغ کون کون عضو بد ن کا چھپائے رکھنا لازمی ہے السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ بحالت ادائے نماز مرد بالغ کون کون عضو بد ن کا چھپائے رکھنا لازمی ہے۔ یعنی سر کا حصہ کس قدر ڈھکا ہو ہاتھ اور ٹانگیں کہاں سے  کہاں تک ڈھکی ہوں۔ فی زمانہ قمیص اور کرنے کی آستین ایسی قطع کرائی جارہی ہیں۔ کہ کہنی کھلی رہتی ہے۔ ایسی قمیص یا کرتے کو پہن کر جس سے کہنی کھلی رہے نماز میں کوئی نقص پڑتا  ہے یا نہیں (شفیق الحسن از شہر دہلی)  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! کہنی کھلی ہو یا سر ننگا ہو نماز جائز ہے۔ حدیثوں میں اس کا ثبوت ہے۔ (اہل حدیث 10 جولائی 1931ء) فتاویٰ  ثنائیہ جلد 01 ص 608
Flag Counter