Maktaba Wahhabi

257 - 2029
(590) داڑھی کو کالے رنگ سے رنگنا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ داڑھی کو ایسے کالے رنگ کے ساتھ رنگنے کےبارے میں کیا حکم ہے ، جو سفید بالوں کے رنگ کو سیاہ رنگ میں تبدیل کردے ؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! مختار اور راجح قول یہ ہے کہ سفید بالوں کو کالے رنگ سے رنگنا حرام ہے ، کیونکہ نبی ﷺ نے فرمایا : «غَیِّرُوا ہَذَا بِشَیْءٍ، وَاجْتَنِبُوا السَّوَادَ»  (صحیح مسلم ، اللباس ، باب استحباب الشیب بصفرۃ ---الخ ، ح 2102، وسنن ابی داود 4204 وسنن ابن ماجہ ،ح 3624 سنن النسائی ، ح:5079 ) ’’ان سفید بالوں کو رنگ دو مگر سیاہ رنگ سے انہیں بچانا ۔‘‘ نیز نبی ﷺ نے فرمایا ہے : " یَکُونُ قَوْمٌ فِی آخِرِ الزَّمَانِ یَخْضِبُونَ بِہَذَا السَّوَادِ - قَالَ حُسَیْنٌ کَحَوَاصِلِ الْحَمَامِ - لَا یَرِیحُونَ رَائِحَةَ الْجَنَّةِ " (سنن ابی داود ، الترجل ، باب ماجاء فی  خضاب السواد ، ح 3212) "آخری زمانے میں کچھ ایسے لوگ بھی ہوں گے جو اپنی داڑھیوں کو اس طرح رنگیں گے گویا وہ کبوتر کے پوٹے ہوں ، یہ لوگ جنت کی خوشبو بھی نہیں پاسکیں گے ۔ ‘‘ آج کل چھوٹے بڑے بہت سے لوگ جو کالا رنگ استعمال کررہے ہیں تو اس کا کوئی اعتبار نہیں کیونکہ حق اس بات کا زیادہ مستحق ہے کہ اس کا اتباع کیا جائے ۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ اسلامیہ ج4ص445
Flag Counter