Maktaba Wahhabi

880 - 2029
(496) شمسی تصویر کا حکم السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ ضروریات یا زینت کے لیے شمسی تصویر  کے بارے میں کیا حکم ہے؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! زندوں کی تصویر حرام ہے الا یہ کہ کسی ناگزیر ضرورت  کا تقاضہ ہو مثلاً کسی ذمہ داری  یا پاسپورت کے لیے  ایسے مجرموں کی تصویر  جنہیں شناخت  کرکے  پکڑنا مقصود ہو اور وہ جرم  کے ارتکاب  کے بعد  فرار ہوگئے ہوں یا اس طرح  کے دیگر  ناگزیر مقاصد کے لیے ہو تو پھر تصویر  کی اجازت ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ اسلامیہ ج4ص382
Flag Counter