رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان جھگڑا ہوا تو عبداللہ بن ابی بن سلول بنوقینقاع کا ہمدرد ہوا، ان کی مدد کی اورانھیں کے ساتھ کھڑا ہوگیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جاکر بنوقینقاع والوں کے لیے سفارش کرنے لگا۔ رہے عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ تو آپ نے ان سے اپنی براء ت کا اعلان کردیا اور انھیں چھوڑ دیا، اس وقت اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا الْيَهُودَ وَالنَّصَارَىٰ أَوْلِيَاءَ ۘ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءُ بَعْضٍ ۚ وَمَن يَتَوَلَّهُم مِّنكُمْ فَإِنَّهُ مِنْهُمْ ۗ إِنَّ اللَّـهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ ﴿٥١﴾ (المائدۃ: 51) اور پھر اس آیت کے بعد مومنوں کے اوصاف کو ذکر کرتے ہوئے فرمایا: إِنَّمَا وَلِيُّكُمُ اللَّـهُ وَرَسُولُهُ وَالَّذِينَ آمَنُوا } ایسے مومنوں میں عبادہ جیسے لوگ شامل ہیں، گویا یہ آیت کریمہ عبادہ بن صامت کے بارے میں نازل ہوئی۔[1] مذکورہ آیات کریمہ کا مفاد یہ ہے کہ ان میں مومنوں سے دوستی و موالات کا حکم دیا گیا ہے اور کافروں کی دوستی سے روکا گیا ہے، یہ مفہوم حقیقی سبب نزول کی معرفت کے بعد آیات کے سیاق و سباق سے زیادہ ہی سمجھ میں آتا ہے، چنانچہ پہلے اللہ کا یہ فرمان ہے کہ: يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا الْيَهُودَ وَالنَّصَارَىٰ أَوْلِيَاءَ ۘ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءُ بَعْضٍ ۚ وَمَن يَتَوَلَّهُم مِّنكُمْ فَإِنَّهُ مِنْهُمْ ۗ إِنَّ اللَّـهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ ﴿٥١﴾ (المائدۃ: 51) پس اس آیت میں یہود ونصاریٰ کی موالات، محبت اور نصرت سے صراحتاً ممانعت ہے اور اس میں جس ولایت و موالات کا ذکر ہے سب کے نزدیک متفقہ طور سے اس سے ولایت بمعنی امارت ہرگز نہیں ہے اور نہ ہی کسی طرح یہ بات ذہن میں آتی ہے، پھر اس آیت کے بعد جن سے موالات واجب اور ضروری ہیں ان کا ذکر ہے اور وہ اللہ، اس کے رسول اور مومنین ہیں، تو معلوم ہوا کہ جس موالات، محبت اور نصرت سے پہلی آیت میں سختی کے ساتھ منع کیا گیا ہے بالکل وہی موالات، محبت اور نصرت یہاں اللہ، اس کے رسول اور مومنوں کے لیے مطلوب ہے۔[2] رازی کا قول ہے کہ گزشتہ آیات میں جب اللہ تعالیٰ نے کفار کی موالات سے منع کیا تو اس آیت میں جن سے موالات مطلوب تھی ان سے موالات کرنے کو واجب ٹھہرایا۔[3] |
Book Name | سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ شخصیت اور کارنامے |
Writer | ڈاکٹر علی محمد محمد الصلابی |
Publisher | الفرقان ٹرسٹ خان گڑھ ضلع مظفر گڑھ پاکستان |
Publish Year | |
Translator | فضیلۃ الشیخ شمیم احمد خلیل السلفی |
Volume | |
Number of Pages | 1202 |
Introduction |