کافی فرق محسوس کیا جاسکتاہے، جنگ جمل و جنگ صفین کی لڑائی پر آپ رنجیدہ ہوئے اور ندامت کے آنسو بہائے، لیکن خوارج کے خلاف لڑنے میں آپ کو بہت فرحت و سرور حاصل ہوا۔ امام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ نص اور اجماع نے دونوں میں فرق کردیا تھا، آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صریح فرمان کے مطابق خوارج سے قتال کیا تھا اور اس پر شاداں و نازاں تھے، اور صحابہ میں سے کسی نے اس میں آپ کی مخالفت نہ کی، جب کہ جنگ صفین میں اس جنگ کے تئیں آپ نے خود اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور اس پر رنجیدہ رہے۔[1] سیّدنا علی رضی اللہ عنہ کی جنگوں سے مستنبط ہونے والے فقہی مسائل امیر المومنین علی رضی اللہ عنہ کو اپنی علمی گہرائی اور فقہی ظرف نگاہی کی بنا پر یہ ملکہ حاصل تھا کہ واقعات و حوادث کی روشنی میں شرعی قواعد و احکامات کا استنباط کرسکیں، چنانچہ آپ نے ائمۃ المسلمین سے بغاوت کرنے والوں سے قتال کے شرعی اصول و ضوابط وضع کیے اور پھر ائمہ سنت و فقہائے شریعت نے بغاوت کرنے والوں کے بارے میں آپ کے موقف سے استفادہ کیا اور اس سلسلہ میں تفصیل سے فقہی قواعد و احکام کو مرتب و مدون کیا، یہاں تک کہ بیشتر اہل علم یہ کہنے پر مجبور ہوگئے کہ اگر علی رضی اللہ عنہ کی اپنے مخالفین سے جنگ نہ ہوئی ہوتی تو اہل قبلہ (مسلمانوں) سے قتال کے بارے میں شرعی حکم معدوم ہوتا۔[2]یہ بات خود علی رضی اللہ عنہ سے بھی منقول ہے۔ آپ فرماتے ہیں کہ آپ لوگوں کا کیا خیال ہے اگر میں لوگوں کی نظروں سے غائب ہوجاتا تو آج ان کے ساتھ یہ کردار کون ادا کرتا۔[3]اور احنف نے جب علی رضی اللہ عنہ سے کہا کہ اے علی، بصرہ میں ہماری قوم کے لوگ سوچتے ہیں کہ اگر آپ کل ان پر غلبہ پاجائیں گے تو ان کے مردوں کو قتل کردیں گے اور عورتوں کو قیدی بنالیں گے، تو آپ نے جواب دیا: مجھ جیسے لوگوں سے یہ خوف کبھی نہ طاری ہو، کیا کفار اور مرتدین کے علاوہ کسی اور کے لیے بھی یہ جائز ہے؟ بہرحال آپ کے مذکورہ اقوال و موقف کی بنا پر یہ کہا جاسکتا ہے کہ کفار و مرتدین کے بالمقابل اہل قبلہ سے قتال کرنے میں کئی اعتبار سے فرق ہے، جن کی تفصیل اس طرح ہے: 1۔ باغی مسلمانوں سے قتال کا مقصد صرف ان کی گوشمالی ہو نہ کہ انھیں جان سے مارنا، اس لیے کہ اصلاً انھیں قتل کرنا نہیں، بلکہ صرف یہ مقصد ہوتا ہے کہ وہ اطاعت کی طرف لوٹ آئیں اور شرانگیزی نہ کریں، جب کہ مشرکین اور مرتدین کو قصداً جان سے مارنا مقصود و مطلوب ہوتا ہے۔[4] 2۔ اگر بغاوت کرنے والوں کے شانہ بشانہ ان کے غلام، بچے اور عورتیں بھی لڑنے میں شریک ہوں تو سب کے سب بالغ آزاد مرد کے حکم میں ہیں، آگے بڑھنے کی صورت میں ان سے قتال کیا جائے اور پیچھے ہٹنے کی |
Book Name | سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ شخصیت اور کارنامے |
Writer | ڈاکٹر علی محمد محمد الصلابی |
Publisher | الفرقان ٹرسٹ خان گڑھ ضلع مظفر گڑھ پاکستان |
Publish Year | |
Translator | فضیلۃ الشیخ شمیم احمد خلیل السلفی |
Volume | |
Number of Pages | 1202 |
Introduction |