اور اللہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھنے والا ہے۔‘‘ اور مالِ فے کے بارے میں فرمایا: مَّا أَفَاءَ اللَّـهُ عَلَىٰ رَسُولِهِ مِنْ أَهْلِ الْقُرَىٰ فَلِلَّـهِ وَلِلرَّسُولِ وَلِذِي الْقُرْبَىٰ وَالْيَتَامَىٰ وَالْمَسَاكِينِ وَابْنِ السَّبِيلِ كَيْ لَا يَكُونَ دُولَةً بَيْنَ الْأَغْنِيَاءِ مِنكُمْ ۚ وَمَا آتَاكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهَاكُمْ عَنْهُ فَانتَهُوا ۚ وَاتَّقُوا اللَّـهَ ۖ إِنَّ اللَّـهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ ﴿٧﴾ (الحشر:7) ’’جو کچھ بھی اللہ نے ان بستیوں والوں سے اپنے رسول پر لوٹایا تو وہ اللہ کے لیے اور رسول کے لیے اور قرابت دار اور یتیموں اور مسکینوں اور مسافر کے لیے ہے، تاکہ وہ تم میں سے مال داروں کے درمیان ہی گردش کرنے والا نہ ہو اور رسول تمھیں جو کچھ دے تو وہ لے لو اور جس سے تمھیں روک دے تو رک جاؤ اور اللہ سے ڈرو، یقینا اللہ بہت سخت سزا دینے والا ہے۔‘‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ انھیں بھی درود میں شامل کرنا: کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ اے اللہ کے رسول آپ کے اہل بیت پر ہم کیسے درُود بھیجیں؟ کیونکہ سلام کی کیفیت تو ہمیں اللہ نے سیکھا دیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( قُوْلُوْا اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی اِبْرَاہِیْمَ وَعَلٰی آلِ اِبْرَاہِیْمَ إِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ، اَللّٰہُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰی اِبْرَاہِیْمَ وَعَلٰی آلِ اِبْرَاہِیْمَ إِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ۔))[1] ’’کہو، اے اللہ رحمت بھیج محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آل محمد پر جس طرح تو نے رحمت بھیجی ہے ابراہیم( علیہ السلام ) اورآل ابراہیم پر۔ تو بہت تعریف کیا گیا بزرگوار ہے، اے اللہ برکت نازل کر محمد( صلی اللہ علیہ وسلم ) اور آل محمد پر جس طرح برکت نازل کیا ہے ابراہیم( علیہ السلام ) اورآل ابراہیم پر تو بہت تعریف کیا ہوا بزرگوار ہے۔‘‘ وہ خصوصی عقیدت ومحبت کے مستحق ہیں: سیّدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ((اُذَکِّرُکُمُ اللّٰہَ فِيْ أَہْلِ بَیْتِيْ، اُذَکِّرُکُمُ اللّٰہَ فِيْ أَہْلِ بَیْتِيْ، اُذَکِّرُکُمُ اللّٰہَ فِيْ أَہْلِ بَیْتِيْ۔))[2] ’’میں اپنے اہل بیت کے بارے میں تمھیں اللہ سے ڈرتے رہنے کی تلقین کرتا ہوں، میں اپنے اہل بیت کے بارے میں تمھیں اللہ سے ڈرتے رہنے کی تلقین کرتا ہوں۔ میں اپنے اہل بیت کے بارے میں |
Book Name | سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ شخصیت اور کارنامے |
Writer | ڈاکٹر علی محمد محمد الصلابی |
Publisher | الفرقان ٹرسٹ خان گڑھ ضلع مظفر گڑھ پاکستان |
Publish Year | |
Translator | فضیلۃ الشیخ شمیم احمد خلیل السلفی |
Volume | |
Number of Pages | 1202 |
Introduction |