Maktaba Wahhabi

260 - 1201
رشتہ داروں میں خرچ کیا جائے، اسے نہ بیچا جائے اور نہ ہبہ کیا جائے اور نہ کسی کو وراثت میں دیا جائے، میں زندہ رہوں یا مرجاؤں۔ میں اس سے صرف اللہ کی رضا اور آخرت کی کامیابی چاہتا ہوں، صرف اللہ کے لیے سب کچھ کیا ہے، وہی اسے قبول کرے گا اور وہی اس کی حفاظت کرے گا وہ سب سے بہتر حفاظت کرنے والا ہے اس زمین کے بارے میں میں نے اپنے اور اللہ کے درمیان یہی فیصلہ کیا ہے۔‘‘[1] 6۔ اے ابوالحسن! کچھ ضرور کہو: ایک مرتبہ قریش کی ایک مجلس منعقد ہوئی، اس میں سیّدنا علی رضی اللہ عنہ بھی تھے سب نے اپنے شرف اور خاندانی وجاہت کا ذکر کیا اور علی رضی اللہ عنہ خاموش سنتے رہے، عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اے ابوالحسن! اس قدر خاموش کیوں؟ گویا علی رضی اللہ عنہ ان کے بیچ میں بولنا پسند نہیں کرتے تھے لیکن عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اے ابوالحسن! تم ضرور کچھ کہو، آپ نے اس موقع پریہ اشعار پڑھے:^ فِیْ کُلِّ مُعْتَرَکٍ تُزِیْلُ سُیُوْفُنَا فِیْہَا الْجَمَاجِمَ عَنْ فِرَاخِ الْھَامِ ’’ہرمعرکہ میں ہماری تلواریں ان کے سروں سے کھوپڑیوں کو اڑا دیتی ہیں۔‘‘ اَللّٰہُ أَکْرَمَنَا بِنَصْرِ نَبِیْہِ وَبِنَا أَعَزَّ شَرَائِعَ الْإِسْلَامِ ’’اللہ نے ہمیں اپنے نبی کی نصرت کے ذریعہ سے شرف بخشا، اور ہمارے ذریعہ سے اسلامی شریعت کو عزت بخشی۔‘‘ وَیَزُوْرُنَاجِبْرِیْلُ فِیْ أَبْیَاتِنَا بِفَرَائِضِ الْإِسْلَامِ وَالْأَحْکَامِ[2] ’’جبریل ہمارے گھروں میں اسلام کے فرائض واحکام کے ساتھ زیارت کرتے ہیں۔‘‘ 7۔ خواب سے متعلق علی اور عمر رضی اللہ عنہما کے درمیان گفتگو: سیّدنا عمر رضی اللہ عنہ نے علی رضی اللہ عنہ سے کہا: مجھے آدمی کے خواب پر تعجب ہوتا ہے کہ وہ سوتا ہے تو خواب میں ایسی چیزیں دیکھتا ہے جو اس کے تصور میں بھی نہیں گزری ہوئی ہوتیں اور اس کا خواب ہو بہو واقع ہوتا ہے اور کوئی آدمی خواب دیکھتا ہے اور اس کا خواب کچھ نہیں ہوتا، علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے امیر المومنین کیا میں بتاؤں کہ ایسا کیوں ہوتا ہے؟ [3] اللہ کا ارشاد ہے: اللَّـهُ يَتَوَفَّى الْأَنفُسَ حِينَ مَوْتِهَا وَالَّتِي لَمْ تَمُتْ فِي مَنَامِهَا ۖ فَيُمْسِكُ الَّتِي قَضَىٰ عَلَيْهَا الْمَوْتَ وَيُرْسِلُ الْأُخْرَىٰ إِلَىٰ أَجَلٍ مُّسَمًّى ۚ (الزمر:42) ’’اللہ جانوں کو ان کی موت کے وقت قبض کرتا ہے اور ان کو بھی جو نہیں مرے ان کی نیند میں، پھر اسے روک لیتا ہے جس پر اس نے موت کا فیصلہ کیا اور دوسری کو ایک مقرر وقت تک بھیج دیتا ہے۔ بلاشبہ اس
Flag Counter