Maktaba Wahhabi

1043 - 1201
دیا جائے گا۔ یا اس کی بات کو تقیہ پر محمول کیا جائے گا، جیسا کہ بیشتر روایات کے بارے میں ان کا یہی شیوہ رہا ہے؟ اور کیا حق کی روشنی کی طرف دعوت دینے کا دعوے دار یہ مذہب بند راستہ میں پہنچ گیا ہے؟ [1] 7۔ ائمہ میں نورِ الٰہی کا حصول: شیعہ مذہب میں ایسی روایات موجود ہیں جن کا دعویٰ ہے کہ نور الٰہی کا ایک جزء علی رضی اللہ عنہ میں اتر گیا ہے۔[2] ابوعبداللہ فرماتے ہیں ہم نے آپ کے دائیں ہاتھ کو چھوا تو آپ کا نور ہم میں سرایت کرگیا۔[3] بلکہ اللہ تعالیٰ بذات خود ہمارے اندر شامل ہوگیا۔[4] اسی جزئِ الٰہی نے جو کہ ان کے زعم کے مطابق ائمہ میں موجود ہے ، شیعہ عقائد کے مطابق ان ائمہ کو مطلق قدرت و اختیار سے نوازا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان شیعہ حضرات کی زبانی جو شخص ان ائمہ کے معجزات کو -جیسا کہ وہ کہتے ہیں- پڑھے گا وہ محسوس کرے گا کہ یہ ائمہ تو زندہ کرنے، مارنے، پیدا کرنے اور روزی دینے میں رب العالمین کے قائم مقام ہیں۔[5] اور اس طرح کی روایات ایک دو نہیں بلکہ سینکڑوں میں ہیں، مزید برآں یہ روایات قاری کو وہم و تلبیس میں اس طرح ڈالتی ہیں کہ وہ یہی سمجھے گا کہ یہ سب اختیارات ان کے ائمہ کو اللہ کی طرف سے عطا کیے گئے ہیں۔ اس عقیدہ کی تردید و ابطال کے لیے صرف اسے تصور میں لانا ہی کافی ہے، کیونکہ یہ بات شریعت، عقل اور کائناتی نظام کے خلاف ہے اور خود ان ائمہ کی زندگیاں اور ان کے اقرار وبیان اس عقیدہ کی تردید کرتے ہیں۔ کیا آپ دیکھتے نہیں کہ یہ لوگ اپنے اماموں کو جزء الٰہی ماننے کے باوجود ان کے بارے میں یہ کہتے ہیں کہ ہمارے ائمہ نے مظلومیت اور پریشانی کی زندگی گزاری؟ سوال یہ ہے کہ کیا جزء الٰہی کسی مظلومیت کا شکار ہوسکتی ہے؟ اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم وہی فرماتے ہیں جو اللہ نے آپ کو حکم دیا ہے: قُل لَّا أَمْلِكُ لِنَفْسِي نَفْعًا وَلَا ضَرًّا إِلَّا مَا شَاءَ اللَّـهُ ۚ (الاعراف: 188) ’’کہہ دے میں اپنی جان کے لیے نہ کسی نفع کا مالک ہوں اور نہ کسی نقصان کا، مگر جو اللہ چاہے۔‘‘ طرفہ تماشا تو یہ ہے کہ شیعہ کتب مصادر و مراجع جہاں ایک طرف اپنے ائمہ کی بے انتہا تعظیم اور ان کی عقیدت میں مبالغہ کرتی ہیں وہیں دوسری طرف ایسی بھی روایات دیکھنے کو ملتی ہیں جو ان کے بالکل خلاف ہوتی ہیں، پس ایسا ہونا کوئی عجیب بات نہیں ہے، ہر جھوٹ اور باطل چہرہ ایسا ہی ہوتا ہے، بہرحال "رجال الکشی‘’ میں لکھا ہے کہ جعفر بن محمد نے فرمایا ہے: اللہ کی قسم! ہم اللہ کے بندے ہیں، کہ ہمیں اس نے پیدا کیا اور ہمیں منتخب کیا، ہم کسی نفع و نقصان کے مالک نہیں اگر وہ ہم پر رحمت کرے تو یہ اس کی رحمت کا حصہ ہے اور اگر عذاب دے تو یہ ہمارے
Flag Counter