کامیابی ہے۔‘‘ اور فرمایا: لَّقَدْ رَضِيَ اللَّـهُ عَنِ الْمُؤْمِنِينَ إِذْ يُبَايِعُونَكَ تَحْتَ الشَّجَرَةِ فَعَلِمَ مَا فِي قُلُوبِهِمْ فَأَنزَلَ السَّكِينَةَ عَلَيْهِمْ وَأَثَابَهُمْ فَتْحًا قَرِيبًا ﴿١٨﴾ (الفتح :18) ’’بلاشبہ یقینا اللہ ایمان والوں سے راضی ہوگیا، جب وہ اس درخت کے نیچے آپ سے بیعت کر رہے تھے، تو اس نے جان لیا جو ان کے دلوں میں تھا، پس ان پر سکینت نازل کر دی اورانھیں بدلے میں ایک قریب فتح عطا فرمائی ۔‘‘ اس کے علاوہ بھی مدح صحابہ میں اور بہت ساری آیات موجود ہیں، جن کی تشریح و تفصیل ان شاء اللہ مناسب مقام پر کی جائے گی۔ بہرحال مذکورہ دونوں طرح کی آیات کا ذکر کرکے ہم روافض شیعہ کو بتانا چاہتے ہیں کہ تمھارا تحریف قرآن کا عقیدہ اور دعویٰ دونوں ان آیات کے خلاف ہے جن میں تحریف اور رد و بدل یا کمی زیادتی کے اعتبار سے اللہ کو قرآن کا محافظ بتایا گیا ہے، اسی طرح جن صحابہ کرام پر تم تحریف کی تہمت لگاتے ہو ان کی اللہ نے مدح سرائی کی ہے، انھیں صداقت پرست اور سچا مومن ٹھہرایا ہے اور ان کا تزکیہ کیا ہے، لہٰذا ان آیات کے پیش نظر یا تو تم اس بات کا اعتراف کرو کہ یہ آیات اللہ کی طرف سے نازل ہوئی ہیں اور ایسی صورت میں تمھیں یہ ماننا پڑے گا کہ قرآن تحریف اور تبدیلی سے محفوظ ہے، اور یا تم ان آیات کے الٰہی ہونے کا انکار کردو، ایسی صورت میں پوری امت مسلمہ کا اجماع ہے کہ یہ بات صریح کفر ہے، اس لیے کہ باجماع مسلمین اگر کوئی شخص قرآن کی کسی ایک آیت کا انکار کرتا ہے اور اس کے الٰہی ہونے کا عقیدہ نہیں رکھتا تو وہ کافر ہوگا۔[1] ائمہ روافض کے اقوال سے دلائل عقیدہ روافض کے مطابق ان کے کئی معصوم ائمہ سے بہت سی ایسی روایات ثابت ہیں جن میں وہ اپنے پیروکار شیعوں کو قرآن مجید کو لازم پکڑنے اور ہر معاملہ کو قرآن و سنت کی طرف لوٹانے کا حکم دیتے نظر آتے ہیں، چنانچہ اس طرح کی ایک روایت موسیٰ بن جعفر سے وارد ہے۔ ان سے دریافت کیا گیا کہ کیا اللہ کی کتاب (قرآن) اور اس کے نبی کی سنت میں ہر چیز موجود ہے، یا آپ اس سلسلہ میں اور کچھ فرماتے ہیں؟ تو آپ نے کہا: بلکہ ہر چیز اللہ کی کتاب اور اس کی نبی کی سنت میں موجود ہے۔ [2] ابوعبداللہ سے روایت ہے کہ انھوں نے فرمایا: جس نے اللہ کی کتاب اور اس کے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کی مخالفت کی اس نے کفر کیا۔[3] |
Book Name | سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ شخصیت اور کارنامے |
Writer | ڈاکٹر علی محمد محمد الصلابی |
Publisher | الفرقان ٹرسٹ خان گڑھ ضلع مظفر گڑھ پاکستان |
Publish Year | |
Translator | فضیلۃ الشیخ شمیم احمد خلیل السلفی |
Volume | |
Number of Pages | 1202 |
Introduction |