(1) نام و نسب، کنیت، اوصاف اور خاندان نام،کنیت اور لقب: نام و نسب: …آپ کا نام اور نسب یہ ہے: ’’علی بن ابی طالب (عبدمناف[1]) بن عبدالمطلب[2] بن ہاشم بن عبد مناف بن قصی بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لؤی بن غالب بن فہر بن مالک بن نضر بن کنانہ بن خزیمہ بن مدرکہ بن الیاس بن مضر بن نزار بن معد بن عدنان۔[3] آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا زاد بھائی تھے۔ آپ کے دادا عبدالمطلب بن ہاشم پر آپ کا نسب خاندان نبوت سے مل جاتا ہے۔ عبدالمطلب کے صاحبزادے ابوطالب ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے والد عبداللہ کے حقیقی بھائی تھے، آپ کی ولادت کے وقت آپ کی ماں نے اپنے باپ اسد بن ہاشم کے نام پر آپ کا نام ’’اسد‘‘ رکھاتھا، اسی لیے غزوۂ خیبر کے موقع پر آپ نے رجزیہ اشعا رپڑھتے ہوئے کہا تھا: أَنَا الَّذِیْ سَمَّتْنِیْ أُمِّي حَیْدَرَۃ کَلَیْثِ غَابَاتٍ کَرِیْہِ الْمَنْظَرَۃ ’’میں وہ شخص ہوں کہ میری ماں نے میرا نام حیدرہ [4]رکھا ہے، جیسے جنگل کا ببر شیر کہ جسے خوف سے کوئی دیکھنے کو تیار نہ ہو۔‘‘ جب آپ کی ماں نے آپ کا یہ نام رکھا تھا اس وقت ابوطالب گھر میں موجود نہ تھے، جب آئے تو آپ کو یہ نام پسند نہ آیا اور آپ کا نام علی رکھ دیا۔[5] کنیت:… آپ کی کنیت ابوالحسن ہے۔ یہ نسبت آپ کے بڑے صاحبزادے حسن رضی اللہ عنہ کی طرف ہے جو کہ فاطمہ بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بطن سے پیدا ہوئے۔ آپ کی کنیت ابوتراب بھی ہے، اس کنیت سے آپ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نوازا تھا، جب آپ کو ابوتراب کہہ کر پکارا جاتا تھا تو آپ بہت خوش ہوتے تھے،[6] اس کنیت کی وجہ یہ تھی کہ ایک روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فاطمہ رضی اللہ عنہا کے گھر آئے تو علی رضی اللہ عنہ کو گھر پر نہ پایا، آپ نے پوچھا:’’ تمھارے |
Book Name | سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ شخصیت اور کارنامے |
Writer | ڈاکٹر علی محمد محمد الصلابی |
Publisher | الفرقان ٹرسٹ خان گڑھ ضلع مظفر گڑھ پاکستان |
Publish Year | |
Translator | فضیلۃ الشیخ شمیم احمد خلیل السلفی |
Volume | |
Number of Pages | 1202 |
Introduction |