Maktaba Wahhabi

597 - 1201
معرکہ جمل و صفین اور تحکیم اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: وَإِن طَائِفَتَانِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ اقْتَتَلُوا فَأَصْلِحُوا بَيْنَهُمَا ۖ فَإِن بَغَتْ إِحْدَاهُمَا عَلَى الْأُخْرَىٰ فَقَاتِلُوا الَّتِي تَبْغِي حَتَّىٰ تَفِيءَ إِلَىٰ أَمْرِ اللَّـهِ ۚ فَإِن فَاءَتْ فَأَصْلِحُوا بَيْنَهُمَا بِالْعَدْلِ وَأَقْسِطُوا ۖ إِنَّ اللَّـهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِينَ ﴿٩﴾ إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةٌ فَأَصْلِحُوا بَيْنَ أَخَوَيْكُمْ ۚ وَاتَّقُوا اللَّـهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ ﴿١٠﴾ (الحجرات : 9-10) ’’اور اگر ایمان والوں کے دوگروہ آپس میں لڑ پڑیں تو دونوں کے درمیان صلح کرا دو، پھر اگر دونوں میں سے ایک دوسرے پر زیادتی کرے تو اس (گروہ) سے لڑو جو زیادتی کرتا ہے، یہاں تک کہ وہ اللہ کے حکم کی طرف پلٹ آئے، پھر اگر وہ پلٹ آئے تو دونوں کے درمیان انصاف کے ساتھ صلح کرا دو اور انصاف کرو، بے شک اللہ انصاف کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔ مومن توبھائی ہی ہیں، پس اپنے دو بھائیوں کے درمیان صلح کراؤ اور اللہ سے ڈرو، تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔‘‘ سیّدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے ر وایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا گیا، اگر آپ عبداللہ بن اُبی (منافق ) کے ہاں تشریف لے چلتے تو بہتر تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک گدھے پر سوار ہو کر اس کے ہاں تشریف لے گئے، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم پیدل آپ کے ہمراہ تھے، جدھر سے آپ گزررہے تھے وہ شور زمین تھی، جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس کے یہاں پہنچے تو وہ کہنے لگا: ذرا آپ دور ہی رہیے، آپ کے گدھے کی بدبو نے میرا دماغ پریشان کردیا ہے۔ اس پر ایک انصاری صحابی بولے کہ اللہ کی قسم! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا گدھا تجھ سے زیادہ خوشبو دار ہے، عبداللہ (منافق) کی طرف سے اس کی قو م کا ایک شخص صحابی کی اس بات پر ناراض ہوگیا اور دونوں نے ایک دوسرے کو برا بھلا کہا، پھر دونوں طر ف سے دونوں کے حمایتی مشتعل ہوگئے اور نوبت ہاتھا پائی، ڈنڈے اور جوتے تک پہنچ گئی، ہمیں معلوم ہوا ہے کہ یہ آیت اسی موقع پر نازل ہوئی تھی: وَإِن طَائِفَتَانِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ اقْتَتَلُوا فَأَصْلِحُوا بَيْنَهُمَا ۖ (الحجرات: 9) ’’اور اگر ایمان والوں کے دوگروہ آپس میں لڑ پڑیں تو دونوں کے درمیان صلح کرا دو۔‘‘ [1] اور حسن علی بن ابو طلحہ سے، وہ ابن عباس سے روایت کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فرمان: وَإِن طَائِفَتَانِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ اقْتَتَلُوا فَأَصْلِحُوا بَيْنَهُمَا ۖ فَإِن بَغَتْ إِحْدَاهُمَا عَلَى الْأُخْرَىٰ فَقَاتِلُوا
Flag Counter